مشرق وسطی

ہماری نگاہ مستقبل کی جانب ہے نہ کہ ماضی کی طرف ہیں، شام کے وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کی قیادت میں ایک اعلی سطحی شامی وفد جدہ پہنچ چکا ہے۔

شام کی سانا نیوز ایجنسی کے مطابق، شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد پیر کی شام کو سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچے جہاں سعودی اعلی عہدے داروں نے ان کا استقبال کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : امید ہے کہ ہم تاریخی کامیابی حاصل کریں گے، ترک صدر طیب اردوان

رپورٹ کے مطابق، فیصل مقداد عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کی ابتدائی نشستوں میں شرکت کے لئے جدہ شہر پہنچ چکے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق، شام کے وزیر اطلاعات بطرس الحلاق، نائب وزیر خارجہ ایمن سوسان اور ان کے معاون خصوصی جمال نجیب بھی شام کے وفد میں شامل ہیں۔

فیصل مقداد نے جدہ پہنچنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اور سربراہی اجلاس کا موضوع عرب دنیا کی مشترکہ سرگرمیاں ہیں جس کی کامیابی کی امید کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نگاہ مستقبل کی جانب ہے نہ کہ ماضی کی طرف، انہوں نے کہا کہ اپنے عرب برادر ممالک کے ساتھ مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقوں پر گفتگو کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے، اس وقت دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل کردیا گیا ہے، ایم ڈ بلیوایم سندھ

قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز عرب لیگ کی ابتدائی نشست کے دوران عرب لیگ کے رکن ممالک کے مندوبین اور معاونین خصوصی، وزرائے خارجہ اور سربراہی نشستوں کا ایجنڈا طے کریں گے۔

یاد رہے کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے صدر کو عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button