ایران

ایران: سپاہ فجر انٹیلی جنس کے ہاتھوں داعشی مطلوب دہشت گرد گرفتار

شیعیت نیوز: صوبۂ فارس کی سپاہ پاسداران کی سپاہ فجر انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے کارروائی کرکے ’’داعش خراسان‘‘ کے آپریشنل اور میڈیا نیٹ ورک کی نشاندہی کے بعد اس گروپ کے اہم سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال شاہ چراغ (ع) کے حرم پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور 20 افراد زخمی ہوگئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری بھی داعشی دہشت گرد گروہ نے قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا خلیج فارس میں بحری جہازوں کی حفاظت سے متعلق امریکی الزامات کو مسترد

رپورٹ کے مطابق، صوبۂ فارس کی سپاہ فجر انٹیلی جنس تنظیم کی کارروائی سے ’’داعش خراسان‘‘ کے آپریشنل اور میڈیا نیٹ ورک کی نشاندہی کی گئی اور اس کے اہم سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سپاہ فجر کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ شخص تہران سمیت کچھ صوبوں میں سرگرم تھا، جہاں اس نے انتہا پسند عناصر کو دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔

ان حملوں میں اکتوبر 2022 میں صوبہ فارس کے دارالحکومت شیراز میں واقع شاہ چراغ مقدس مزار پر شوٹنگ کا واقعہ بھی شامل ہے جس میں 13 شہریوں کو شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : نئی نسل معاشرے میں جاری کرپشن اور ظالمانہ نظام سے بیزار ہو کر ملک و قوم کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں،علامہ مقصودڈومکی

داعش دہشت گرد گروپ حالیہ برسوں میں ایران میں ہونے والے متعدد حملوں کا ذمہ دار ہے۔

واضح رہے کہ یہ دہشت گرد 2020ء سے انٹیلی جنس کی نگرانی میں تھا اور تہران سمیت دیگر صوبوں میں شدت پسند عناصر کی نشاندہی کرنے اور انہیں مذکورہ دہشت گرد گروپ میں شامل کرنے میں سرگرم تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button