سعودی عرب

سفارتی حلقوں میں سعودی عرب کے لئے ایرانی سفیر کے بارے میں بھی چہ میگوئیاں

شیعیت نیوز: سعودی سفیر کی تعییناتی کے ساتھ سفارتی حلقوں میں ریاض کے لئے ایرانی سفیر کے بارے میں بھی چہ میگوئیاں بڑھ گئی ہیں۔

بین الاقوامی طاقتوں کی مداخلت کی وجہ سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کئی عرصے تک تعلقات کشیدگی کا شکار رہے۔ حال ہی میں دونوں ملکوں نے تعلقات کو بحال کرنے کے سلسلے میں اہم اقدامات انجام دیئے ہیں۔ روابط کو معمول پر لانے کی کاروائیاں بھی توقع کے مطابق آگے بڑھ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق سعودی عرب نے تہران میں اپنے سفیر کا اعلان کردیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ کے مطابق تہران میں جلد سعودی سفارت خانے کا افتتاح ہوگا اس کے بعد ایران بھی ریاض میں اپنا سفیر متعین کرے گا۔ البتہ انہوں نے سفیر کا نام بتانے سے گریز کیا۔ ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے کئی خبریں زیرگردش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کی حق واپسی (یوم نکبہ) کی مناسبت سے پاکستان میں مظاہرے

اطلاعات کے مطابق علی رضا عنایتی ریاض میں ایران کے سفیر ہوں گے۔ وہ وزارت خارجہ میں خلیج فارس کے امور کے سربراہ ہیں۔ یہ منصب سنبھالنے سے پہلے انہوں میں کویت میں سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے ہیں۔ انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

بعض ذرائع وزارت خارجہ کے موجودہ ترجمان کے بھی سفیر بننے کا احتمال ظاہر کررہے ہیں۔

ناصر کنعانی وزارت خارجہ کے ترجمان بننے سے پہلے مصر میں سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں اسی بناپر سعودی عرب میں سفیر کے طور پر ان کے انتخاب کا احتمال زیادہ ہے۔

کسی بھی ملک میں سفیر کی تعییناتی کا عمل آسان پیچیدہ دور سے گزر کر پورا ہوتا ہے۔ وزیر خارجہ کی طرف سے صدر مملکت کو تجویز دینے سے پہلے وزارت خارجہ کے مشیر مطلوبہ تحقیقات انجام دیتے ہیں۔

صدر مملکت کے پاس مجوزہ نام پہنچنے کے بعد دوبارہ تحقیق کی جاتی ہے۔ صدارتی دفتر سے دستخط ہونے کے بعد سفیر کی تعییناتی کا عمل باقاعدہ شروع ہوتا ہے۔

اگلے مرحلے میں مطلوبہ ملک کو سفیر کے بارے میں اطلاع دی جاتی ہے اس کے بعد وہاں کے متعلقہ حکام تحقیق کرتے ہیں۔ ملک کے صدر کی طرف سے اجازت صادر ہونے کے بعد وزارت خارجہ کے ذریعے سفیر کو قبول کرنے کی اطلاع دی جاتی ہے۔

سفیر صدر مملکت کے دستخط کے ساتھ سفارتی اسناد لے کر مطلوبہ ملک کی طرف سفر کرتا ہے اور پہلی فرصت میں ملک کے صدر سفارتی اسناد پیش کرتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button