عراق

بغداد میں امریکی فوجی اڈے میں دھماکے کی آواز سنی گئی

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی فوجی اڈے پر دھماکے کی آواز سنی گئی۔

عراقی میڈیا نے سنیچر کی صبح بتایا کہ بغداد میں امریکی فوجی اڈے وکٹوریہ سے ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔

صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے یہ بتاتے ہوئے کہ یہ فوجی اڈہ بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع ہے، اطلاع دی ہے کہ اس رپورٹ کی اشاعت کے وقت تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ آواز کہاں سے آئی اور نہ ہی مزید تفصیلات دستیاب ہوئی ہیں۔

در ایں اثنا عراقی میڈیا نے بھی گزشتہ ماہ کے اواخر میں امریکی فوجی اڈے وکٹوریہ میں ایک کواڈ کاپٹر کے گرنے کی خبر دی تھی۔

شفق نیوز ویب سائٹ نے ایک سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی فورسز نے اس کواڈ کاپٹر کو بغداد کے ہوائی اڈے کے ڈبلن ٹریننگ سینٹر میں جیم کرکے مار گرایا گیا۔

روداو چینل نے یہ بھی اطلاع دی کہ یہ کواڈ کاپٹر دھماکہ خیز مواد نہیں لے جا رہا تھا اور امریکی اڈے کی فلم بندی کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اردن میں مظاہرے

دوسری جانب ترکی کے لڑاکا طیاروں نے آج شام (ہفتہ کو) عراق کے صوبہ دہوک کے علاقے "العمادیہ” کو نشانہ بنایا۔

ترکی کے لڑاکا طیاروں نے (پی کے کے) کے خلاف جنگ کے بہانے آج صوبہ دوہوک (شمالی عراق) کے علاقے العمادیہ پر حملہ کیا۔

ترکی ایک طویل عرصے سے کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے نام سے مشہور دہشت گرد گروپ سے مقابلہ کرنے کے بہانے عراق کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جو ترکی، امریکہ اور یورپی یونین کی دہشت گرد فہرست میں شامل ہے۔

شمالی عراق پر ترکی کے حملے ایسے وقت ہوتے ہیں جب بغداد نے متعدد بار اسے ترک قبضے کی مثال قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور ترک فوج کے پے در پے حملوں کے بعد شمالی شام اور عراق کے کئی علاقوں کو خالی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button