عوامی مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزراءمرکزی جامع مسجد امامیہ سکردو مدعو
شیعیت نیوز: مرکزی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کے حکم پر انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی اور کابینہ کی جانب سے وزیر زراعت جناب میثم کاظم اور وزیر تعمیرات جناب وزیر سلیم کو مرکز امامیہ مدعو کیا گیا اور اس وقت کے بلتستان کے دو اہم ایشوز پر تفصیلی بات ہوئی۔
ہنگامی بنیادوں پر پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی تاکید گئی۔ حکومت کی جانب سے لینڈ ریفارمز ایکٹ کے حوالے جو ڈرافٹ تیار کیا گیا تھا اس میں انجمن اور آل پارٹیز بلتستان کی جانب سے قانونی اور شرعی اعتبار سے اعتراضات اور تجاویز کو ایڈ کر کے وزراء کی خدمت میں پیش کیا گیا اور اس ڈرافٹ کا پی ڈی ایف گورنر، وزیر اعلی، تمام وزراء اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو بھی ارسال کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بےگناہ اساتذہ کے بہیمانہ قتل عام پر ملک بھرکی اساتذہ تنظیموں کو خاموش نہیں رہناچاہئے، عارف الجانی
امید ہے کہ جی بی اسمبلی کے ممبران جی بی کے عوام کے حقوق اور بلتستان بھر سے تائید شدہ اس متفقہ بل کا دفاع کرینگے اور بلتستان کے اسٹیک ہولڈرز عوامی تحفظات اور خدشات کو دور کر کے اس بل کو پاس کرینگے۔







