مشرق وسطی

بحرین، اسکولوں کے تعلیمی نصاب سے اسرائیل عرب تعلقات کا سبق حذف کرنے کا حکم

شیعیت نیوز: بحرین کے شاہ سلمان بن حماد الخلیفہ نے بحرین کے اسکولوں میں تعلیمی نصاب سے اسرائیل عرب تعلقات پر مبنی اسباق کو حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق شاہ سلمان الخلیفہ نے حکم دیا ہے کہ نصاب میں ایسی کوئی تبدیلیاں نہ کی جائیں، جو بحرین کی قومی اقدار کے خلاف ہوں اور جو مذہب اور اس کے بنیادی ارکان کے تحفظ کو نقصان پہنچاتی ہوں۔

شاہ بحرین کا یہ اعلان ناقدین کی جانب سے نصاب میں اسرائیل عرب تعلقات کو شامل کرنے اور متنازعہ اسرائیل-فلسطینی نقشے میں تبدیلی پر اٹھائے گئے مسائل کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے حالات سے پورا خطہ متاثر ہوگا، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ

حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر تعلیم کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ قومی ایکشن چارٹر اور آئین اور اسلامی تعلیمات کے مطابق تعلیمی نصاب کو یقینی بنائیں۔ دین اسلام ناقابل تسخیر ہے اور اس کا ہر قیمت پر احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیئے۔

واضح رہے کہ بحرین اور اسرائیل نے ستمبر 2020ء میں امریکی ثالثی کے ابراہم معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔

دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی شیعہ رہنما آیت الله سید عبد الله غریفی سے بحرین میں ملاقات، ملاقات میں آقای میثمی نے آیت اللہ غریفی کو پاکستان کے حالات سے مطلع کیا۔ نیز بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

آقای غریفی نے میثمی صاحب کے والد بزرگوار ڈاکٹر غلام حسین لاکھانی کی متحدہ عرب امارات میں عزاداری کے سلسلے میں پرخــــلوص اقدامات و دیگر خدمات کو یاد کیا اور انہیں سراہا نیز ان کیلئے دعائے خیر کی۔ اس ملاقات میں مولانا مظہر زیدی بھی علامہ شبیر حسن میثمی کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button