سعودی عرب

سعودی عرب نے ایران میں اپنا نیا سفیر مقرر کردیا

شیعیت نیوز: سفارتی تعلقات بحال ہونے پر سعودی عرب نے ایران میں اپنا نیا سفیر مقرر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ ایران حسین امیر عبداللہیان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض نے تہران کے لئے اپنا سفیر مقرر کر دیا ہے۔ نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بھی جلد ہی ریاض میں اپنا نیا سفیر مقرر کر دیں گے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تہران میں سعودی عرب کا سفارت خانہ کھولنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اسی کے ساتھ ایران بھی جلد ریاض کے لئے اپنے سفیر کی تعییناتی کا عمل مکمل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی میزائل شکن نظام مقاومتی حملوں کو روکنے میں ناکام ثابت ہوا ہے، عبرانی ذرائع ابلاغ

انہوں نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی دونوں ملکوں کے علاوہ اسلامی دنیا اور خطے کے لئے بھی مفید ثابت ہوگی۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خزانہ احسان خاندوزی کی قیادت میں وفد جدہ پہنچ گیا ہے۔

چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایرانی عہدیدار کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خزانہ احسان خاندوزی کی قیادت میں ایک اقتصادی وفد گزشتہ روز سعودی دارالحکومت جدہ پہنچا ہے۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد کسی ایرانی عہدیدار کا پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔

یہ وفد سعودی حکام کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کے علاوہ اسلامی ترقیاتی بینک کے اجلاسوں میں بھی شرکت کرے گا جبکہ ایرانی وزیر اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button