غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت جاری، جمعرات کو آٹھ فلسطینی شہید کردیے گئے

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی تازہ جارحیت کے تیسرے روز کل جمعرات کو مزید آٹھ فلسطینیوں کو شہید اور کئی شہریوں کو زخمی کردیا گیا۔ شہید ہونے والوں میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے متعدد کمانڈر بھی شامل ہیں۔
کل جمعرات کو غزہ کی پٹی سے داغے ایک راکٹ حملے میں سدیروت میں ایک یہودی آباد کار خاتون ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نصرہ پناہ گزین کیمپ پر قابض فوج کے جنگی طیاروں کے حملے کے نتیجے میں چار فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔
بعد ازاں شہید ابو علی مصطفیٰ بریگیڈز نے میزائل یونٹ میں اپنے ایک کمانڈر کی شہادت کا اعلان کیا۔ شہید کمانڈر کی شناخت عدے ریاض اللوح کے نام سے کی گئی ہے جو وسطی غزہ کی پٹی میں صیہونی بمباری کےدوران جام شہادت نوش کرگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق مقاومتی رہنماوں پر حملے کی تحقیقات میں مزید تیزی لائے، صدر رئیسی
قبل ازیں اسلامی جہاد کےکمانڈر عبد الحلیم جودت النجار اسرائیلی بمباری میں شہید کردیا گیا۔
غزہ کے مشرق میں واقع شجاعیہ کے محلے پر قابض طیاروں کی بمباری میں دومزاحمت کار مارے گئے۔
اس سے قبل الشجاعیہ کے مشرق میں قابض اسرائیلی طیاروں سے کی گئی بمباری میں دو فلسطینی مزاحمت کار حسین یوسف عبداللہ دلول محمد سلیمان خلیل دادر کی شہادت کا اعلان کیا گیا۔
جمعرات کی سہ پہر، القدس بریگیڈز نے کمانڈر احمد محمود ابو دقّہ ’’ابو حمزہ‘‘ کی ایک بزدلانہ صیہونی قاتلانہ کارروائی میں شہادت کا اعلان کیا۔ انہیں خان یونس میں ان کی رہائش گاہ پر بمباری کرکے شہید کیا گیا۔
گولہ باری کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔
جمعرات کو علی الصبح خان یونس کے مغرب میں حمد ٹاؤن میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر حملے میں القدس بریگیڈ کے ایک رہنما اور اس کے بھائی سمیت تین شہریوں کو شہید کردیا۔اس حملے میں خواتین اور بچوں سمیت سات فلسطینی زخمی ہوئے۔
9 مئی بہ روز منگل کی صبح سے ہی صیہونی قابض فوج نے اپنے جنگی طیاروں اور توپ خانے کے ذریعے غزہ کی پٹی پر وسیع جارحیت مسلط کی ہے۔ جارحیت کے دوران گھروں پر بمباری اور زمینوں، اجتماعات اور مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں 4 خواتین اور 6 بچوں سمیت 30 شہری مارے گئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں القدس بریگیڈز کے 5 رہ نما بھی شامل ہیں۔ بمباری میں 93 شہری زخمی ہوئے جن میں 32 بچے اور 17 خواتین شامل ہیں۔