ایران

غیر ملکی اشیاء خریدنے کے بجائے ملکی مصنوعات پر توجہ دیں، آیت اللہ رئیسی

شیعیت نیوز: صدر آیت اللہ رئیسی نے ملکی مصنوعات میں اضافے اور معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر پیدا ہونے والی اشیاء کو چھوڑ کر بیرون ممالک سے درآمد کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق صدر رئیسی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بیرونی ممالک کے ساتھ باہمی تجارت میں ڈالر کے استعمال کو کم کرنے کے لئے مرکزی بینک کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایران اور متعلقہ ملک کی کرنسی میں تجارت کے لئے راہ ہموار کرے۔

انہوں نے ایرانی برامدات کی توانائی کی پانچویں تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی مصنوعات اور کمپنیوں کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے۔ ملکی مصنوعات کی موجودگی میں غیر ملکی اشیاء درامد کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور سعودی عرب کی قربت اسرائیل کے لیے تباہ کن ہے، گارڈین اخبار

انہوں نے شام کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام کی مارکیٹ میں ایران مصنوعات کے لئے بہت گنجائش ہے لہذا دونوں ملکوں کو باہمی تجارتی روابط مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر رئیسی نے کرپشن اور بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت اداروں کے ذمہ داران کو تاکید کی کہ بازاروں میں نگرانی اور قوانین کے اجراء کا عمل سخت کیا جائے تاکہ تقسیم اشیاء کے سلسلے میں کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہوجائے۔

دوسری جانب ترکی کی وزارت دفاع نے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرتے دو افراد کو حراست میں لینے کی اطلاع دی ہے جن میں سے ایک دہشت گرد کا تعلق داعش سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک فورسز نے دو افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں سے ایک کا تعلق داعش سے ہے جو کہ غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

ترک وزارت دفاع کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں افراد میں سے ایک دہشت گرد گروپ داعش کا رکن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button