مشرق وسطی

عرب لیگ کے فیصلے کے بعد بشار الاسد اور محمد بن زاید میں ٹیلیفونک گفتگو

شیعیت نیوز: شامی صدر بشار الاسد نے متحدہ عرب امارات کے سربراہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے شام کی عرب لیگ میں شمولیت کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی ایوان صدر کے اطلاعاتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بشار الاسد نے شام کی عرب لیگ میں اپنی نشست پر دوبارہ واپسی کے بعد متحدہ عرب امارات کے سربراہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SANA) نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ اس ملک کے صدر نے متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ محمد بن زائد آل نہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران انقرہ اور دمشق کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے، ایرانی صدر مملکت

رپورٹ کے مطابق، بشار الاسد اور شیخ محمد بن زائد نے عرب دنیا میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شامی صدر نے عرب ممالک کے مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے، عرب ممالک اور عوام کے مفادات کی خدمت کیلئے اتحاد کے قیام اور عرب تعلقات کو بہتر بنانے میں متحدہ عرب امارات کے کردار کی قدر دانی کی۔

گفتگو میں فریقین نے شام اور متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں مسلسل تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ بشار لاسد اور محمد بن زاید آل نهیان کے درمیان یہ ٹیلیفونک گفتو ایسے موقع پر انجام پائی جب گزشتہ روز عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس مصری فارن منسٹر سامح الشکری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں شام کی تازہ ترین صورت حال اور عرب لیگ میں واپسی کا جائزہ لیا گیا۔

اس اجلاس کے کچھ ہی دیر بعد عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اعلان کیا کہ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں دمشق کی عرب لیگ میں واپسی پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button