ایران

سپاہ پاسداران نے منحرف فرقے کا مرکز تباہ کردیا

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے سپیشل ونگ نے صوبہ مرکزی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر چھاپہ مار کر منحرف فرقے کے مرکز کو تباہ کردیا۔

رپورٹ کےمطابق سپاہ روح اللہ کے صوبائی شعبے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق خصوصی ٹیم نے انتہائی ہوشیاری کے ساتھ کاروائی کی۔

سپاہ کے صوبائی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ مرکزی میں سپاہ روح اللہ کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاعات کے مطابق ایک منحرف فرقے کے اراکین سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

ترکی اور کینیڈا سے امداد حاصل کرنے والے ان افراد کے خلاف سپاہ روح اللہ کے اہلکاروں نے کاروائی کی اور گرفتار کرکے قانونی کاروائی کے لئے عدالت کے حوالے کردیا ہے۔

گمراہ فرقے کی تبلیغات سے متاثر ہونے والے عام افراد کو راہ راست پر لانے کے لئے ہدایت اور رہنمائی کے شعبے سے وابستہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے۔

منحرف فرقے کے سرغنے سادہ لوح عوام کو غلط عقائد اور افکار کے ذریعے فریب دینے اور خاندان کا نظام برباد کرنے میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں دو گستاخ قرآن و رسالت کو سزائے موت دے دی گئی

بیان میں عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ان گمراہ فرقوں کی جال میں پھنسنے کے بجائے حقیقی اسلام کی تعلیمات سے روشنائی اور اپنی زندگی سنوارنے کے لئے علمائے حق سے رجوع کریں۔ اس طرح کے گمراہ فرقوں اور ان کی مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں خبر ملے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فورا اطلاع دیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد عرب لیگ میں واپسی پر شامی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ناصر کنعانی نے پیر کے روز کہا کہ اسلامی ممالک کے اختلافات کو حل کرنے اور آپس میں اتحاد کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں اور علاقائی مسائل میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کے لیے زمین تیار کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اس طرح کے طرز عمل کا خیر مقدم کرتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2011 میں عرب لیگ نے اس تنظیم میں شام کی رکنیت معطل کر دی اور اس عرب ملک پر اقتصادی اور سیاسی پابندیاں عائد کر دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button