امریکہ قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، عبدالقادر مرتضی

شیعیت نیوز: یمن کی حکومت کے قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر مرتضی نے کہا ہے کہ امریکہ یمنی قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔
یمن کی حکومت کے قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر مرتضی نے کہا ہے کہ امریکی اس سے قبل امن مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا کر رہے تھے اور اب قیدیوں کے تبادلے کے کیس میں بھی بندشیں پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔
عبدالقادر مرتضی نے کہا کہ چودہ سو قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں اس وقت مذاکرات جاری ہیں اور کامیابی کی صورت میں صنعا اس نوعیت کے مذاکرات کا خیرمقدم کرے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کی حکومت اور جارح اتحاد کے مابین مذاکرات اب تک تین مرحلے میں انجام پا چکے ہیں جس کے نتیجے میں دونوں فریقوں کے نو سو کے قریب قیدیوں کا تبادلہ کامیابی کے ساتھ انجام پا چکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری عمان کا دورہ کریں گے
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ ان مذاکرات میں خلل پیدا کرکے، ہتھیاروں کی تجارت اور علاقے میں مداخلت اور غیرقانونی موجودگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ یمن پر سعودی جارحیت دسیوں سال میں داخل ہو رہی ہے۔ اس جارحیت کے خاتمے کی خبروں کے باوجود، ریاض یمن کے مختلف علاقوں کو بدستور نشانہ بنائے ہوئے ہے۔
یہ حملے گذشتہ نو سال سے بلاوقفہ جاری ہیں لیکن ان کا اب تک کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا ہے۔
ریاض نے سن دو ہزار پندرہ میں اعلان کیا تھا کہ محض چند ہفتے کے اندر صنعا پر قبضہ کرکے اپنی پٹھو حکومت کو اقتدار دلا دیا جائے گا لیکن چند عرب ممالک اور امریکہ، برطانیہ اور یورپ کی کھلے عام مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کے باوجود نہ صرف سعودی حکام اپنے اس وعدے کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام ہوئے بلکہ استقامتی محاذ نے اپنے بنائے گئے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے میدان جنگ کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا۔