اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب اپنے وعدوں پر عمل نہیں کررہا ہے، وزیراعظم عبدالعزیز بن حبتور

شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیراعظم عبدالعزیز بن حبتور نے سعودی عرب کے وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے سعودی عرب کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کا کوئی اثر دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیراعظم عبدالعزیز بن حبتور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے وعدوں پر عمل درآمد کی کوئی علامت تک نہیں پائی جاتی اور وہ مختلف بہانوں سے صرف وعدہ خلافی کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا اس بات پر زور رہا ہے کہ کئے تمام وعدوں اور سمجھوتوں پر عمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : شام اور ایران کا اتحاد مزید بلندیوں تک جائے گا، شامی صدر بشار اسد

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیراعظم بن حبتور نے کہا کہ ہم سرکاری کارکنوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے مسئلے کو ایک انسانی اور امن و استحکام سے جڑا مسئلہ سمجھتے ہیں۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیراعظم نے سعودی عرب کے وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں متحدہ عرب امارات اور سعودی اتحاد میں شامل دیگر رکن ممالک کا رویّہ ایک جیسا ہے اور ان میں کوئی فرق نہیں ہے ۔

انھوں نے کہا کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے ذریعے اس بات کا پیغام دیا ہے کہ ہر فریق کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ وہ خود کہاں اور کس پوزیشن میں ہے اور اس سلسلے میں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ فریق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہو یا امریکہ و برطانیہ ہو۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وفد نے اپریل کے درمیانی ایام میں یمن کے دالحکومت صنعا کا دورہ کیا تھا جبکہ اسی موقع پر عمان کا ایک وفد بھی صنعا پہنچا تھا اور باوجود اس کے کہ اہم سمجھوتے طے پانے کے لئے پہلا قدم اٹھایا گیا اور قیدیوں کے تبادلے کے مسئلے کو ایک شق کے طور پر سمجھوتے میں شامل کیا گیا، تاہم بعد کی صورت حال سے واضح ہو گیا کہ جنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے ابھی حتمی سمجھوتہ طے نہیں پایا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button