اہم ترین خبریںپاکستان
رہنما شیعہ علماء کونسل علامہ ناظرعباس تقوی کی حافظ طاہر اشرفی سے ملاقات اور اظہار تشکر
یاد رہے کہ علامہ سید ناظر عباس تقوی 13 رجب المرجب جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ مولا علی ابن ابی طالبؑ کے پرمسرت موقع پر عمرے کی سعادت کے حصول کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان مولانا طاہر اشرفی سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی کے ہمراہ ملاقات کے دوران علامہ ناظر عباس تقوی نے اپنی رہائی کے حوالے سے مولانا طاہر اشرفی کی کوششوں پر انکا شکریہ ادا کیا اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔
یاد رہے کہ علامہ سید ناظر عباس تقوی 13 رجب المرجب جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ مولا علی ابن ابی طالبؑ کے پرمسرت موقع پر عمرے کی سعادت کے حصول کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے اور یوم ولادت کی خوشی میں خانہ کعبہ میں علی ولی اللہ کا پرچم اٹھایا تھا، جس کے بعد علامہ ناظر عباس تقوی کو کو مکہ مکرمہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔