سعودی قید سے رہائی کے بعد علامہ ناظرتقوی کی علامہ ساجد نقوی سے پہلی ملاقات
شیعیت نیوز:سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی کی ملاقات جس میں ملکی سیاسی ومذہبی اور تنظیمی صورت حال پر گفتگو ہوئی اور تنظیمی امور بہتر کرنے پر مشاورت ہوئی ، علامہ ساجد علی نقوی نے مختلف امور میں رہنمائی فرمائی۔
یہ بھی پڑھیں: رہنما شیعہ علماء کونسل علامہ ناظرعباس تقوی کی حافظ طاہر اشرفی سے ملاقات اور اظہار تشکر
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ڈیڑھ ماہ کی بلاجواز قید سے رہائی کے بعد علامہ ناظرعباس تقوی کی علامہ ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر یہ پہلی ملاقات تھی۔ جس میں انہوں نے علامہ ناظرعباس تقوی کی باخیر وعافیت رہائی پر مبارک باد بھی دی ۔







