ایران

خلیج فارس ایران کی شناخت کا ناقابل تردید حصہ ہے، حسین امیر عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ خلیج فارس ایران کے ناقابل تردید تشخص کا ایک اہم حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے خلیج فارس کے قومی دن کے موقع پر لکھا کہ خلیج فارس ایران اور خطے کے ناقابل تردید اور مشترکہ تشخص کا ایک اہم حصہ ہے جو علاقائی باشندوں کے لئے وسیع قدرتی ذخائر کا منبع ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ اس قابل فخر آبی گزرگاہ اور اس میں موجود قدرتی وسائل سے مشترکہ استفادہ کے لئے خطے کے ممالک کے درمیان باہمی ہماہنگی اور شراکت کے ساتھ ساتھ خطے کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر رئیسی کی موجودگی میں ملکی ساختہ ہوائی جہاز کے انجن کا کامیاب تجربہ

دوسری جانب ایران کی ایئر فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بغیر پائلٹ کے طیارے مستقبل قریب میں ایئر فورس میں شامل ہوں گے۔

بریگیڈیئر جنرل حامد وحیدی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کے برسوں میں ایئر فورس کی اہم پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ملک کی فضائیہ دن بدن ترقی کر رہی ہے۔ ہم نے ایک لحظہ بھی آرام نہیں کیا ہے کیونکہ اگر آرام سے بیٹھے رہیں تو پیچھے رہ جائیں گے۔

سربراہ ایئر فورس نے کہا کہ کچھ پائلٹ کے ساتھ اور بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیارے مستقبل قریب میں ایئر فورس میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پائلٹوں کو تربیت دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مستقبل قریب میں دوست ممالک کے پائلٹس کو تربیت کے لئے قبول کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button