عراق

عرب لیگ میں شام کی واپسی کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے، احمد الصحاف

شیعیت نیوز: عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے شام کے حوالے سے اردن اجلاس سے قبل اعلان کیا کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی کے حوالے سے ہمارا ٹھوس موقف ہے۔

احمد الصحاف نے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے سوموار کے روز اردن میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی خبر دی۔ اس اجلاس میں اردن، عراق، سعودی عرب، مصر اور شام کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

یہ اجلاس اردن کے شہر ’’امان‘‘ میں ہو گا، جس میں شام کی عرب لیگ میں واپسی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اس حوالے سے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق، شام کی عرب لیگ میں واپسی کو ضروری سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں اسکولوں کو مسمار کرنے سے روکنے کی امریکی مہم

احمد الصحاف نے مزید کہا کہ شام کو سیاسی حل کی بنا پر عرب لیگ میں بحال کرنا چاہئے جس سے اس کے امن و استحکام میں اضافہ ہو۔

عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس سے قبل شام کی عرب لیگ میں واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عربوں کا اتحاد ایک مثبت قدم ہے جس کے بین الاقوامی اور علاقائی مثبت نتائج پیدا ہوں گے۔

یاد رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے 2011ء میں ملک میں خانہ جنگی کے بعد پہلی دفعہ عمان اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔ بشار الاسد کا یہ دورہ شام کی عرب دنیا میں واپسی کے لئے تھا۔

بعض ممالک کی مدد سے شام کے خلاف دہشت گردی کی جنگ شروع ہونے کے بعد، کئی عرب بالخصوص خلیج فارس کے ممالک نے شام کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ اس دوران عرب لیگ نے بھی شام کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button