مشرق وسطی

مسئلہ فلسطین کے حل کےلئے سیاسی کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے، بادشاہ اردن

شیعیت نیوز: بادشاہ اردن عبداللہ دوم نے امریکی کانگریس کے سربراہ سے ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حل کےلئے کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بادشاہ اردن عبداللہ دوم نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ امریکی کانگریس کے سربراہ کوین مک کارتھی سے ملاقات اور دونوں ممالک کے تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ اور مضبوطی پر بات چیت کی۔

بادشاہ اردن نے اپنے ملک کے ساتھ تعاون پر امریکی کانگریس اور حکومت کی قدردانی کی اور باہمی ہم آہنگی سے مشترکہ مسائل پر مزید کام کرنے اور تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

اس ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال، مسائل اور ان کے حل کی کوششوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے فلسطین کے مسئلہ کے حل کےلئے مزید سیاسی کوششیں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان منصفانہ صلح اور دو ملکوں کے قیام کے موضوع پر مذاکرات پھر سے شروع ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت سے تعلقات کے لئے سعودی عرب کی پیش کردہ شرائط

دوسری جانب اقوام متحدہ می زیرنگرانی ہونے والے اجلاس میں 25 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

الخلیج آن لائن نے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی قطر میں افغانستان کے بارے میں بین الاقوامی اجلاس منعقد ہوگا۔ دو روزہ اجلاس میں طالبان حکومت کی پالیسیوں اور عالمی سطح پر دوبارہ افغانستان میں فعالیت کے حوالے مذاکرات ہوں گے۔

اجلاس کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتھونی گوتریش کریں گے۔ ایران، قطر، امریکہ، چین، روس، فرانس، جاپان اور پاکستان سمیت 25 ممالک کے وفود اجلاس میں شریک ہوں گے جب کہ او آئی سی، یورپی یونین اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسی متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button