اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گاڑی تلے کچل ڈالا، دو گرفتار

شیعیت نیوز: کل بدھ کی  شام قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں  ایک جیپ فلسطینی نوجوان پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید  زخمی ہوگیا، جب کہ اسرائیلی فورسز نے  جنین کیمپ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنین کے جنوب میں قباطیہ اور زبابدہ کے قصبوں کے درمیان ایک فوجی گاڑی کے رن اوور کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان کو ابن سینا سپیشلسٹ ہسپتال لایا گیا ہے۔

اسرائیلی قابض فوج نے بدھ کو جنین کیمپ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان ہانی عطا ابو رمیلہ کو جنین کے جنوب میں زبابدہ قصبے کے قریب اچانک فوجی چوکی سے گرفتار کیا اور نوجوان اسامہ زید صلاح کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ قریب ایک فوجی چوکی سے گزر رہا تھا۔

اس کے علاوہ بدھ کو قابض اسرائیلی اور اس کے آباد کاروں نے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں شہریوں اور ان کی زمینوں کے خلاف حملے اور خلاف ورزیاں کیں۔

بیت لحم میں آباد کاروں نے ’’الشعف‘‘ کی زمینوں پر تقریباً 100 پھل دار پودو کو اکھاڑ پھینکا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں قید فلسطینی ڈاکٹر ہانی الخضری تین سال بعد رہا

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال میں فائرنگ کے ایک حملے میں ایک اسرائیلی آبادکار زخمی ہو گیا۔

عبرانی چینل 7 نے کہا کہ ایک 28 سالہ آباد کار کو ’’اویون الحرامیہ‘‘ علاقے کے قریب ’’بنجمن‘‘ میں اسٹریٹ 60 پر گذرنے والی کار سے شوٹنگ کے حملے کے دوران گولی مار دی گئی۔

اسرائیلی ایمبولینس نے کہا ہے کہ اس نے ایک آباد کار کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے ہاتھ میں گولی لگی تھی، اور اسے شائر زیڈک اسپتال منتقل کیا گیا۔

عبرانی ’’سیروجیم‘‘ ویب سائٹ نے بتایا کہ فائرنگ آپریشن کے مرتکب افراد اس جگہ سے بہ حفاظت فرار ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے کومبنگ آپریشن کیا اور مزاحمت کاروں کی تلاشی جاری رکھے ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جلزون پناہ گزین کیمپ کی طرف جانے والے آہنی گیٹ کو بند کر دیا اور شہریوں کی گاڑیوں کو علاقے میں داخل ہونے یا جانے سے روک دیا۔

اسرائیلی فورسز نے رام اللہ کے شمال میں واقع اویون الحرامیہ سے لے کر عین سینیہ گول  چکر اور عین یبرود پل تک پھیلے ہوئے علاقے کو بھی بند کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button