اہم ترین خبریںایران

امریکہ اور اسرائیل سپاہ پاسداران کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، جنرل علی فدوی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل علی فدوی کا کہنا ہے کہ سپاہ اتنی طاقتور ہو گئی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں مل کر بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایک منفرد ادارہ ہے جس نے تمام مادی اور روحانی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ہے۔

جنرل فدوی نے مزید کہا کہ دوسرے لفظوں میں، جب مادی اور روحانی صلاحیتوں کو اکٹھا کیا جاتا ہے، تو ان دونوں کے ملنے سے ایسی طاقت پیدا ہوتی ہے جس کا امریکہ اور صہیونی حکومت اور دوسری طاقتیں مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی حفاظت کی ذمہ داری صرف فوجیوں یا کسی خاص گروہ پر عائد نہیں ہوتی اسی لیے نظام انقلاب اسلامی کی محافظت کو سپاہ اپنے اہم فرائض میں سے سمجھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو طبس واقعے سے سبق سیکھنا چاہیے، ایرانی وزارت خارجہ

دوسری جانب ایران کے وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تجارت شروع ہوگئی ہے۔

یہ بات سدی رضا فاطمی امین نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب میں ایرانی سامان کا داخلہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

بلاشبہ یہ بحث تفصیلی وضاحت کی متقاضی ہے لیکن ایران اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے آغاز کے ساتھ ہی وزارتِ صنعت میں ہمارے ساتھیوں نے برآمدات کے عمل کو شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور فیصل بن فرحان نے جمعرات 6 اپریل کو چین میں ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی۔ 2016 کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی یہ پہلی ملاقات ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button