باب الرحمت صحن کو یہودی عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کے خطرات کی وارننگ

شیعیت نیوز: یروشلم اور مقدس مقامات کی حمایت کے لیےسرگرم اسلامی کرسچن آرگنائزیشن نے اسرائیل کے ایک ایسے منصوبے کے بارے میں خبردار کیا ہے جس کے ذریعے قابض ریاست مسجد الاقصیٰ میں ایک یہودی عبادت گاہ قائم کرنے اور باب الرحمت صحن کو اس کے لیے مختص کرنے کی سازش کررہی ہے۔
ایک بیان میں کمیشن نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی ہوں، قابض حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں باب الرحمت صحن نمازگاہ کو دوبارہ بند کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کریں اور قابض افواج کی جانب سے اس کی بحالی کوشش کریں۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی حکام باب الرحمت صحن پر دوبارہ حملہ کرکےتوڑ پھوڑ اور اس کے سامان کی لوٹ مار کرصحن کو بند کرنے اور اس میں فروری 2019 سے پہلے کے حالات کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بیان میں اس بات پر زور دیا کہ باب الرحمت مسجد اقصیٰ کا اٹوٹ حصہ ہے اور قابض صیہونی کی جانب سے اس میں جمود کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے، جس کی ذمہ داری قابض صیہونی ریاست پرعائد ہوگی۔
بیان میں اردن اور عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور مسجد اقصیٰ کو لاحق خطرات کے انسداد کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی چھاپوں کی نئی مہم ، متعدد فلسطینی گرفتار
دوسری جانب کل منگل کو اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرق میں واقع اریحا اور وادی اردن میں فلسطینیوں کے تین مکانات کی مسماری کے نوٹس جاری کیے۔
وادی اردن میں انسانی حقوق کے ایک کارکن عارف دراغمہ نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے نوجوان ہانی زید طریقت کو عرب الطریفات کے علاقے میں تقریباً 120 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل اس کے گھر کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے یہ مکان اسرائیلی حکام کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی حکام نے ایک ماہ قبل اسی علاقے میں طریفات کے والد کے گھر کو مسمار کیا تھا۔
اسرائیلی قابض حکام نے شمالی وادی اردن میں واقع عین الحلوہ کے دو رہائشیوں کو بھی اپنےمکنات منہدم کرنے کا نوٹس دیا ہے۔
فیلڈ ایکٹیوسٹ فارس فقہا نے بتایا کہ نام نہاد ’’سیٹلمنٹ کونسل‘‘ نے عین الحلوہ کے علاقے میں ہلال عادل دراغمہ اور محمد عادل دراغمہ کو اپنے مکانات سات دنوں کے اندر اندر مسمار کرنے کا حکم دیا۔