اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی چھاپوں کی نئی مہم ، متعدد فلسطینی گرفتار

شیعیت نیوز: منگل کے روز اسرائیلی قابض فوج نے بیت المقدس کے مشرق میں شہریوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں گرفتاریوں اور چھاپوں کی نئی مہم شروع کی۔

اسرائیلی قابض فوج نے ربیع عزت جابر نامی نوجوان کو طولکرم کے مشرق میں مضافاتی علاقے اکتبہ سے اس کے گھر پر چھاپہ مارنے اور تلاشی لینے اورتوڑپھوڑ کے بعد گرفتار کیا۔

اسرائیلی فوج نے ناجی محمود عطا نامی نوجوان کو قلقیلیہ میں اس کے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد گرفتار بھی کیا اور شہر میں کئی محلوں پر قابض فوجیوں نے چھاپے مارے۔

آدھی رات کو اسرائیلی فوج نے چھاپوں کی نئی مہم کے دوران بیت لحم کے جنوب مشرق میں واقع قصبے طقوع  پر دھاوا بول دیا۔ ایک گھر پر چھاپہ مارا اور ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں : حرم ابراہیمی میں صیہونی پرچموں کی تنصیب اور اسے یہودی رنگ دینے کی کوششیں جاری

اسرائیلی فوج کے ایک دستے نے طقوع  قصبے پر دھاوا بول دیا، گولیاں برسائیں، آنسو گیس اور اسٹن گرنیڈ برسائے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی قابض فوج نے محمود العامور کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی اور عرفات العمور کی گاڑی پر گولیاں برسائیں جس سے اس کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ علی الصبح غاصب صہیونی فورسز نے نابلس شہر پر جارحانہ حملہ کردیا اور فلسطینی مقاومتی تنظیم عرین الاسود کے جوانوں کے ساتھ مسلح تصادم ہوا۔

تفصیلات کے مطابق عرین الاسود نے شہر کے جنوب اور شمالی حصوں میں صہیونی حملہ آوروں کو دستی بموں اور گولیوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فریقین کی درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

دراین اثناء مغربی کنارے کے شہر اریحا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی سیکورٹی فورسز نے شہر عقبہ جبر نامی کیمپ پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار فلسطینی جوان زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button