اہم ترین خبریںعراق

عراق میں بڑی کارروائی، کرکوک سے 8 داعشی دہشت گرد گرفتار

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ کرکوک کے بازاروں کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنانے کے داعش دہشت گرد گروہ کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔

عراق کے ادارہ قومی سلامتی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق کے انٹیلی جینس ادارے اور سیکورٹی فورس کی مشترکہ کوشش اور آپریشن کے نتیجے میں کرکوک میں داعش کے دہشت گردانہ منصوبہ شکست سے دوچار ہو گیا اور کرکوک میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے چند گھنٹے بعد ہی داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ دہشت گرد کرکوک میں سیکورٹی فورس اور عام شہریوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانے کا دہشت گردانہ منصوبہ رکھتے تھے۔ اس دہشت گردانہ منصوبے میں دھماکے کرنا بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، سرگئی لاروف

گرفتار شدہ دہشت گردوں میں سے ابو دجانہ نامی ایک دہشت گرد پولیس کی گاڑی کے راستے میں دھماکہ کرنے میں ملوث رہا ہے جس میں ایک سیکورٹی اہلکار جان بحق ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ان دہشت گردوں نے اعتراف کیا کہ ان کا دہشت گرد گروپ داعش سے متعلق سکیورٹی ٹیموں میں سے وابستہ ہے۔

یاد رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے دو ہزار چودہ میں عراق کے ایک تہائی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا تاہم عراقی سیکورٹی فورس نے دو ہزار سترہ میں ایران کی فوجی مشاورت اور حمایت سے عراق کے ان علاقوں کو آزاد کرالیا گیا تاہم بعض علاقوں میں داعشی عناصر روپوش ہیں جو دہشت گردانہ حملے کر کے اس ملک کے عوام میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

البتہ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی سمیت سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے داعشی عناصر کا صفایا کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button