اہم ترین خبریںلبنان

آج خطے میں اسلامی مزاحمت کا بول بالا ہے، سید ہاشم صفی الدین

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کی اجرائی کمیٹی کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے تمام لبنانی گروہوں پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں پیدا شدہ مثبت فضا سے بہرہ مند ہوں۔ وہ لبنان کے علاقے بنت جبیل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان متعدد بحرانوں سے روبرو ہے اور ملک کے تمام سیاسی گروہوں کو مل بیٹھ کر ان بحرانوں کا حقیقی راہ حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج جن پیچیدہ بحرانوں سے روبرو ہیں ان کا آغاز بینکوں میں مالی بحران سے ہوا جو آگے چل کر آئین اور عدلیہ کے بحرانوں میں تبدیل ہو گیا۔

سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ ’’ان بحرانوں کا حل خطے کی مثبت فضا کے صحیح استعمال سے ہی ممکن ہے اور ہم لبنان کی سیاسی تاریخ، بحرانوں اور سیاسی حقائق سے آگاہ ہیں۔ یہ تمام حالات اس حقیقت کو جاننے کیلئے کافی ہیں کہ لبنانیوں کے درمیان اتحاد اور مفاہمت کے سوا ان بحرانوں سے نمٹنے کا کوئی چارہ نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے نماز مغرب کے دوران مسجد اقصیٰ کے اسپیکروں کی تاریں کاٹ ڈالیں

حزب اللہ لبنان کے اعلی سطحی رہنما سید ہاشم صفی الدین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج دنیا والے عالمی سطح خاص طور پر ہمارے خطے میں امریکی اثرورسوخ کے زوال کا مشاہدہ کر رہے ہیں، کہا کہ اگر خطے کے ممالک اور عوام ان مشکلات پر قابو پانا چاہتے ہیں تو انہیں امریکہ پر اپنا انحصار ختم کرنا پڑے گا۔

انہوں نے امریکی پالیسیوں کی پیروی کے خواہاں لبنانی گروہوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آپ خطے میں رونما ہونے والے جدید زمینی حقائق سے غافل ہیں۔ امریکہ آخرکار خطے کو چھوڑ کر چلے جانے پر مجبور ہو جائے گا لہذا کوئی بھی عقلمند انسان ایسی صورت حال میں امریکہ پر تکیہ نہیں کرے گا۔

سید ہاشم صفی الدین نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی مزاحمت کی فعالیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسلامی مزاحمت نے چند ہفتے پہلے جو اقدامات انجام دیے ہیں انہوں نے اسرائیل کو شدید بحرانی صورت حال اور خوف و ہراس کا شکار کر دیا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے ملک کیلئے اسلامی مزاحمت کا وجود آج ہر وقت سے زیادہ ضروری ہے۔‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button