مشرق وسطی

شام، جبہۃ النصرہ کے دہشت گرد حملے کی تیاری میں مصروف

شیعیت نیوز: شام میں روس کے امن و آشتی کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ جبہۃ النصرہ کے دہشت گرد ادلب میں واقع سیکورٹی زون والے علاقے پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، روس کے آشتی کے مرکز کے نائب سربراہ اولیگ گورینوف نے اعلان کیا ہے کہ ادلب اور اس کے مضافات میں واقع دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ سیکورٹی زون والے علاقے کی بستیوں پر حملہ کرکے نہتّے شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں ۔

اولیگ گورینوف نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کی کوشش ہے کہ ان حملوں کا الزام کسی بھی صورت سے شام کی فوج اور روسی افواج پر آجائے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی سے وابستہ اور مغربی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے سرغنوں کی جانب سے اس حملے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ادلب میں سیکورٹی زون یا کم کشیدگی والے علاقوں میں ادلب، حلب، حماہ اور لاذقیہ صوبوں کے کچھ حصے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاسداران کی اسٹریٹجک صلاحیتیں ایرانی عوام کیلئے سلامتی اور امن فراہم کرتی ہیں، جنرل باقری

دوسری جانب صیہونی حکومت نے ایک بار پھر شام کے صوبہ قنیطرہ کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

بعض ذرائع کے مطابق، صیہونی فوج کے حملوں میں مقبوضہ جولان کے قریب واقع حضر شہر کا مضافاتی علاقہ نشانہ بنا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ قرص النقل نام کے علاقے پر صیہونیوں نے بمباری اور گولہ باری کی ہے تاہم اس وقت تک شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ صیہونیوں نے دمشق کے جنوبی مضافات پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں سے، زیادہ تر میزائلوں کو شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے تباہ کردیا تھا۔

شام کی حکومت نے صیہونیوں کی مسلسل جارحیتوں کے خلاف بارہا عالمی اداروں من جملہ اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی ہے لیکن ان اداروں کی جانب سے معمولی سا بھی ردعمل بھی سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button