اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شامی فوج کا درعا کے مضافات میں آپریشن، دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام

شیعیت نیوز: شامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ شامی فوج نے ملک کے جنوب میں درعا کے مضافات میں دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے درعا کے مضافات میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

سانا نے خبر دی ہے کہ درعا کے شمالی نواحی گاؤں الحارہ میں فوج کی ایک یونٹ نے مسلح گروہوں کے دہشت گردانہ حملے کا مقابلہ کیا۔

اس حملے کے نتیجے میں شامی فوج کا ایک فوجی جاں بحق ہوا جبکہ دو دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مزید تفصیلات بتائے بغیر ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کی تصاویر شائع کیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، ایران و سعودی عرب معاہدے کا سب سے بڑا بینیفشری ہے، سید عمار الحکیم

دوسری طرف شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوڈان میں اس ملک کے شہریوں کی پیروی کر رہی ہے۔

شام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ شام سوڈان میں جاری پیشرفت کو تشویش کے ساتھ دیکھ رہا ہے اور سوڈانی قوم کے لیے سلامتی اور استحکام کا خواہاں ہے۔

اس ذریعے نے کہا کہ ہم شام میں مقیم شامیوں اور برادر ملک سوڈان میں اپنے سفارت کاروں کی صورت حال پر بہت فکر مند ہیں۔

وزارت خارجہ نے خرطوم میں شامی سفارت خانے کو بتایا کہ وہ شامی باشندوں کے ناموں کا اندراج کرے جو ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب شام میں عید الفطر کے اعلان کے بعد، صدر بشار اسد نے دمشق میں نماز عید ادا کی۔

شام کے صدر بشار اسد نے آج صبح دمشق کے مزہ علاقے میں واقع حافظ اسد مسجد میں نماز عید ادا کی جہاں ان کے ساتھ وزیر اوقاف سمیت متعدد دیگر وزرا اور ملک کے اعلی عہدے دار موجود رہے۔ اس کے علاوہ علما اور عام شہریوں نے بھی نماز عید کے اس عظیم اجتماع میں شرکت کی۔

شام کے دیگر شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں میں بھی نماز عید کے شاندار مناظر دیکھنے میں آئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button