عراق

عراق، ایران و سعودی عرب معاہدے کا سب سے بڑا بینیفشری ہے، سید عمار الحکیم

شیعیت نیوز: عراق کی سیاسی جماعت حکمت ملی کے سربراہ نے کہا ہے کہ بغداد، تہران-سعودی تعلقات کی بحالی کا سب سے بڑا بینیفشری ہے۔

حکمت ملی عراق کے سربراہ سید عمار الحکیم نے کہا کہ عراق خود کو ایران-سعودی تعلقات کی از سر نو بحالی سے حاصل ہونے والے مثبت نتائج کا حقدار سمجھتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار عید الفطر کے خطبے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ تعلقات مکمل طور پر خطے میں استحکام اور بحرانوں کے خاتمے کا سبب بنے ہیں۔

سید عمار الحکیم نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین، اچھی ہمسائیگی، خطے اور مختلف اقوام کے مفادات اس امر کا سبب بنے ہیں کہ قرابت داری، باہمی تعاون اور امن کی بنیاد پر سلامتی کے قیام پر زور دیا جائے۔

حکمت ملی کے سربراہ نے کہا کہ ایران و سعودی عرب کے مابین مذاکرات، افہام و تفہیم، تعاون، وسعت اور خطے کے استحکام کے لئے مناسب انگیزہ موجود ہے۔ جب کہ عراق اس نئی صف بندی کا حامی، فاتح اور سب سے بڑا بینیفشری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن استحکام اور امن کی جانب بڑھ رہا ہے، جنرل ناصر العاطفی

دوسری جانب بین‌ الحرمین میں نماز عید الفطر کے روح پرور اجتماع میں عراقی عوام کے ساتھ ساتھ ایرانی اور پاکستانی زائرین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ عید الفطر کے موقع پر کربلائے معلی میں حرم مطهر امام حسین (ع) اور حرم مطهر حضرت عباس علمدار (ع) میں نماز عید الفطر کے روح پرور عظیم اجتماع میں کئی لاکھ نمازیوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ کینیڈا ، افغانستان، ترکی ، مصر، متحدہ عرب امارات اور خلیج فارس کے بعض ممالک میں جمعہ 21 اپریل کوعید منائی گئی جبکہ ایران، پاکستان، ہندوستان، عمان، جاپان، فلپائن، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہفتہ 22 اپریل کو عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button