دنیا

شمالی کوریا بہت جلد خلا میں جاسوسی سیٹیلائٹ بھیجے گا، کم جونگ اون

شیعیت نیوز: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے نے عنقریب جاسوسی سیٹیلائٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے قومی اسپیس ایجنسی کے معائنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک بہت جلد فوجی مقاصد کے لیے جاسوسی سیٹیلائٹ خلا میں بھیجنے والا ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاسوسی سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا کام طے شدہ پروگرام کے مطابق رواں ماہ کے اندر اندر مکمل کریں۔

شمالی کوریا کے رہنما نے جاسوسی سیٹیلائٹ کی روانگی کو ملک کی اہم ترین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ زمین کےمختلف مداروں میں کئی ایک جاسوسی سیٹیلائٹ نصب کیے جانے ہیں۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جاسوسی سیٹیلائٹ خلا میں بھیجنے کا مقصد امریکہ اور جنوبی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔

امریکہ اور جنوبی کوریا نے گزشتہ ہفتے دو روز فوجی مشقیں انجام دی تھیں جنہیں شمالی کوریا نے اپنے لیے ایٹمی خطرہ اور ناقابل قبول قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی سلامتی کے خلاف اقدام تل ابیب اور حیفا کی تباہی کو رقم کرے گا، صدر رئیسی

دوسری جانب شمالی کوریا نے پیونگ یونگ کے قریب ایک مقام سے صبح 7:23 منٹ پر ایک میزائل داغا ہے جو 1000 کلومیٹر دور سمندر میں جا گرا، یہ شمالی کوریا کا ایک نئے میزائل کا تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔

شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی یونھاپ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نےایک نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جب کہ امریکی اور جنوبی کوریا کے ادارے اس میزائل کے بارے میں موجود معلومات کا تجربہ و تحلیل کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شمالی کوریا نے احتمالا ایک نئے میزائل کا تجربہ کیا ہے اور اتحادی افواج مختلف احتمالات پر غور کر رہے ہیں اور ممکن ہے یہ جامد ایندھن کا میزائل تجربہ ہو اور جنوبی کوریا کی نیشنل سیکورٹی کونسل اس تجربے کی مذمت کرتی ہے۔

جنوبی کوریا نے اس میزائل تجربہ پر کہا ہے کہ کیم جونگ اون کی حکومت بے پرواہ ہو کر ایٹمی دھمکیاں اور میزائلوں کے تجربات انجام دے رہی ہے جب کہ انسانی حقوق اور شمالی کوریا کے عوام کی معیشت سے غافل ہے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے 2022ء مین 69 میزائل کے تجربات کئے ہیں جب کہ مارچ میں بین البراعظمی میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button