سعودی عرب

فلسطین کی صورت حال پر محمد بن سلمان اور محمود عباس کی ملاقات

شیعیت نیوز: آج جدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں محمد بن سلمان اور محمود عباس نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنے پر زور دیا۔

سعودی ولی عہد اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے عرب امن عمل اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے دو ریاستی حل پر گفتگو کی۔

اس سفر میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری حسین الشیخ، فلسطینی اتھارٹی کے شعبۂ انٹیلیجنس کے سربراہ ماجد فرج اور محمود عباس کے مشیر برائے سفارتی امور ان کی ہمراہی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے پاس مزاحمت سے لڑنے کی طاقت نہیں ہے، حسن عزالدین

دلچسپ امر تو یہ ہے کہ ایک جانب سعودی عرب میں محمود عباس موجود ہیں تو دوسری جانب حماس کا اعلیٰ سطحی وفد اسماعیل ھانیہ کی قیادت میں دورہ ریاض کر رہا ہے۔ ایک ہی وقت میں سعودی عرب میں دو بڑے فلسطینی اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی ماہرین اور میڈیا کی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

سعودی عرب کے دورے کے دوران حماس کے رہنماؤں کی سرگرمیوں کے بارے میں ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ انہوں نے سعودی حکام کے ساتھ سیاسی مذاکرات شروع کرنے سے قبل گزشتہ دو راتوں میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

قبل ازیں ترکی کے ذرائع ابلاغ نے ایک فلسطینی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ جاری کی تھی کہ حماس کا اعلیٰ سطحی وفد اس تحریک کے پولیٹیکل بیورو چیف اسماعیل ھانیہ کی قیادت میں سوموار کی شب سعودی عرب پنہچا ہے۔

اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ اس سفر کے دوران حماس کے ارکان عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حماس فلسطین کاز کی حمایت کے لئے تمام عرب و اسلامی حکومتوں سے متوازن تعلقات قائم کرنے پر اصرار کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button