یمن

سعودی اتحاد قیدیوں کے تبادلے کو سیاسی رنگ دینا چاہتا تھا، مہدی المشاط

شیعیت نیوز: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اتوار کی شام آزاد ہونے والے افراد سے ملاقات کی اور انہیں ان کی رہائی کی مبارک باد دی۔

مہدی المشاط نے کہا کہ ہم اسراء کمیٹی کے سربراہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انصار اللہ کے سربراہ بھی اس انسانی مسئلے پر لمحہ بہ لمحہ معلومات لے رہے تھے۔ آپ ہمیشہ سے ہماری اولین ترجیح تھے۔

یہ بھی پڑھیں : قیدیوں کی رہائی قومی مسئلہ ، ان کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے، حماس

انہوں نے کہا کہ دشمن کی کوشش تھی کہ اس تبادلے کو سیاسی رنگ دے اور اس پر سیاسی سودے بازی کرے۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اس امر کی وضاحت کی کہ سعودی اتحاد سے وابستہ ایجنٹوں کو صرف اپنے رشتے داروں اور قریبی افراد کی رہائی سے دلچسپی تھی۔ وہ اپنے فوجیوں کے لئے کسی اہمیت کے قائل نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا فوجی میکانزم بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو یمنی قوم و سرزمین کا دفاع کرتا ہے اور جارحین و قابضین کو ہماری سرزمین سے نکالنے کے لئے کافی ہے۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ دیگر قیدیوں کے لئے میرا پیغام ہے کہ ہم آپ کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی سے زیاد النخالہ کی ملاقات

واضح رہے کہ یہ پیشرفت ایسے موقع پر ہو رہی ہے جب قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت مزید 48 یمنی قیدی صنعاء ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں۔

آج شام کے وقت تک مجموعی طور پر 105 قیدی آزاد کر دئیے گئے ہیں۔ یہ تین روزہ معاہدہ تھا جو کل کی تاریخ میں ختم ہو گیا تھا۔ معاہدے میں طے تھا کہ سعودی اتحاد کے تحت کنٹرول مأرب سے صنعاء تک 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button