عراق

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی سے زیاد النخالہ کی ملاقات

شیعیت نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے ایک وفد کے ہمراہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں محمد الحلبوسی نے قابضین کے مقابلے میں فلسطینی مقاومت کی حمایت کا یقین دلایا۔

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے جہاد اسلامی کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے فلسطین کاز کی حمایت کے سلسلے میں عراق اور عراقی عوام کے موقف کو دُہرایا۔ محمد الحلبوسی نے فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے علاقے دویزین میں داعشی دہشت گردوں نے 32 شہریوں کو قتل کر دیا

انہوں نے اس امر کی جانب زور دیا کہ عراق اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو قبول نہیں کرتا۔ جس کی عکاسی اس حکومت کے ساتھ تعلقات کو جرم قرار دینے کے قانون کی منظوری ہے۔

اس حوالے سے عرب ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اس ملاقات میں جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے عراقی اسپیکر کو فلسطینی عوام بالخصوص مغربی کنارے و مقبوضہ قدس کے خلاف اسرائیل کی جارحیت سے آگاہ کیا اور فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

زیاد النخالہ نے صیہونی حکومت کے اقدامات کے مقابلے میں فلسطینی مقاومت کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ماضی اور حال میں فلسطین کاز کے حوالے سے عراق کے موقف کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران و سعودی عرب کے سفارت خانوں کا عنقریب افتتاح کریں گے، علی رضا عنایتی

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں عراق کے شہیدوں کا لہو اس بات کا ثبوت ہے کہ بغداد فلسطین کاز کا حامی ہے۔

جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کو جرم قرار دینے پر عراقی پارلیمنٹ کے کردار کو لائق تحسین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عراقی خود مختاری، استحکام اور ملی اتحاد دراصل فلسطین و اس ملک کی مقاومت کی طاقت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button