اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام کے علاقے دویزین میں داعشی دہشت گردوں نے 32 شہریوں کو قتل کر دیا

شیعیت نیوز: شام کے صوبہ حماہ کے علاقے دویزین میں دہشت گرد گروہ داعش نے فائرنگ کر کے 32 شہریوں کو قتل کر دیا۔ دوسری طرف شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کا دمشق دندان شکن جواب دے گا۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے آج سہ پہر صوبہ حماہ کے علاقے دویزین میں بڑے پیمانے پر حملہ کیا اور 32 شامی شہریوں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

معتبر ذرائع نے شامی اخبار الوطن کو بتایا کہ داعش کے عناصر نے آج مشروم توڑنے والے 32 شہریوں کو براہ راست فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جس کے بعد ایمبولینسیں اب تک 26 افراد کی لاشیں اسپتال لے جا چکی ہیں۔

گذشتہ ماہ فروری میں داعش کے دہشت گرد عناصر نے صوبہ حمص کے مشرق میں واقع شہر ’’السخنہ‘‘ کے جنوب مشرق میں بھی 53 افراد کو نشانہ بنایا جو مشروم توڑ رہے تھے۔

اس حملے میں شامی شہری داعش کے دہشت گرد عناصر کی براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں، اس حملے میں 53 شہری اور شام کی وزارت داخلہ سے وابستہ دو افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل صرف میزائل اور بندوق کی زبان سمجھتا ہے، شیخ نعیم قاسم

دوسری جانب شامی وزیر خارجہ نے غاصب صہیونی حکومت کے حملوں کے جواب میں دمشق کی جانب سے جواب دیئے جانے کی تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس ردعمل کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اعلان کیا ہے کہ شام؛ دمشق کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت کے حملوں کا جواب دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے بہت سے جرائم کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور شامی قوم کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان کے بارے میں بات کرنا، اسرائیل کی طرف سے فلسطین میں جاری جارحیت کے پیش نظر محال ہے۔

سوریہ کے وزیر خارجہ نے مزید تاکید کی کہ فلسطینی قوم کیلئے ہماری حمایت، غاصب اسرائیل کے حملوں کا جواب دینا ہے۔

انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جانتا ہے کہ شام کی جانب سے اس قسم کی جارحیت کا ردعمل واضح ہے اور ہم اپنے مفادات کے مطابق اسرائیل کو دندان شکن جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں غاصب صہیونی حکومت نے شام پر حملوں میں تیزی لائی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button