مشرق وسطی

سوڈان میں خونریز جھڑپیں جاری 650 افراد جاں بحق و زخمی

شیعیت نیوز: سوڈان میں خونریز جھڑپیں جاری ہیں اور اب تک 650 افراد جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ولکر پرتس نے خرطوم کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک ٹیلی فونی گفتگو میں سوڈان کے آرمی چیف اور پیراملٹری فورس سے کہا ہے کہ وہ جنگ کے شعلوں پر قابو پانے کی کوشش کریں۔

سوڈان کی فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان دارالحکومت خرطوم میں خونریز جھڑپیں جاری ہیں اور تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق ان جھڑپوں میں اب تک 56 افراد جاں بحق اور 595 زخمی ہوئے کہ جن میں سے درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی عسکری صلاحیت میں پچھلے برسوں میں اضافہ ہوا ہے، اسرائیلی ویب سائٹ

رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق، آرمی ہیڈ کوارٹر کے پاس فائرنگ ہو رہی ہے۔ پیراملٹری فورس نے خرطوم کے ایئرپورٹ اور صدارتی محل پر قبضہ کر لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سوڈان کی آرمی نے کہا ہے کہ آر ایس ایف نے ملٹری کے ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد لڑائی شروع ہوگئی۔

دوسری جانب، سوڈان میں مسلسل بگڑتی ہوئی صورت حال کے درمیان حکومت ہندوستان نے وہاں رہنے والے اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ہنوستان کے علاوہ پاکستان امریکہ اور برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سوڈان میں تقریبا ایک ہزار پاکستانی ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی فوج اور نیم فوجی دستوں کو ملا کر ایک فوج تیار کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا مگر اس سے پہلے ہی وہاں دونوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔

واضح رہے کہ سوڈان میں 2021 میں کودتا ہوا تھا، جس کے بعد سے وہاں سویلین رول لاگو کرنے کی ڈیل کو لے کر ملٹری اور آر ایس ایف کے ہیڈ کے درمیان کشیدگی جاری ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button