آئی ایس او کی جانب سے ملک بھرمیں یوم القدس پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے، کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی ریلی کا ریکارڈ برقرار
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے حسب سابق اس سال بھی امام خمینیؒ کے فرمان پر ملک بھرمیں آج جمعتہ الوداع کے روز یوم القدس شاندار انداز میں منایا گیا ، چاروں صوبوں ، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور پریس کلبوں کے سامنے مظاہرے کیئے گئے۔ دنیا کی تیسری سب سے بڑی ریلی کا سابقہ ریکارڈ اس سال بھی آئی ایس او کی کراچی میں منعقدہ ریلی کے نام رہا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس اوکی جانب سے ملک بھر میں تحریک آزادی القدس کے عنوان سے نکالی گئی ریلیوں میں ہزاروں شرکاء نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈ، پاکستانی اور فلسطینی پرچم تھامے ہوئے تھے اور فضاء مردہ باد مردہ باد امریکہ مردہ باد اور نامنظور نامنظور اسرائیل نامنظور کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بفرمان امام خمینیؒ ملک بھرمیں یوم القدس مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا
کراچی کی مرکزی آزادی القدس ریلی نمائش چورنگی سے نکالی گئی جو کہ تبت سینٹر پنچ کر جلسے کی صورت اختیار کرگئی ، جس میں آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف، ایم ڈبلیوایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، سربراہ امت واحدہ علامہ امین شہیدی، علامہ سید ناظرعباس تقوی، علامہ مرزایوسف حسین اور دیگر اہل سنت مقررین نے خطاب کیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد شہریار کی زیر قیادت قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے القدس ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین، بچے بوڑھے اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کا آغاز بعد از نماز جمعہ امام بارگاہ G-6-2 سے ہوا جو کہ ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں پر قبلہ اول کی آزادی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف مقررین نے خطاب کیا اور امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کیئے گئے۔
لاہور میں مال روڈ پر ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک یوم القدس کی مناسبت سے القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر فخر نقوی، مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علی اکبر کاظمی، جامعتہ المصطفیٰ کے آغا محمد خان مہدی، افسر حسین خان، امامیہ آرگنائزیشن سے حسن رضا نقوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان سے عثمان علی اور آغا جواد موسوی نے کی۔
قدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم القدس فلسطین، کشمیر، عراق، شام اور یمن کے مظلومین کی داد رسی کا دن ہے۔ حضرت امام خمینی ؒنے دنیا کو متوجہ کیا تھا کہ اسرائیل کا ناپاک وجود اس سرزمین پر ایک ناسور کی مانند ہے۔ عالم اسلام کو چاہئے کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دے۔ اسرائیلی ناسور کا واحد علاج اس کا خاتمہ ہے، ان شا اللہ یہ سال اس سرطانی پھوڑے کے خاتمے کا سال ہوگ
ملک بھرمیں آزادی القدس ریلیوں کے اختتام پر امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیئے گئے۔ مقررین نے سرزمین مقدس فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی بھرپور مذمت کی اوراسرائیل کے ناپاک وجود کے جلد خاتمے کی نوید بھی سنائی ، مقررین نے کہا کہ اسرائیل کا وجود انشاءاللہ اپنے ظلم و بربریت کی بدولت اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے جس کی پیش گوئی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای بھی کرچکے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں نے ہزاروں قیمتی جانوں کی قربانیاں اسلام کی راہ میں پیش کی ہیںجن کا ثمر کا جلد امت مسلمہ کو اسرائیل کے خاتمے کی صورت میں ملنے والا ہے ، ظلم کی یہ سیاہ رات مٹنے والی ہے، فلسطین سمیت کشمیر، بحرین، یمن، شام، میانماراور دیگر خطوں میں امن اور عدل پر مبنی نظام قائم ہونےوالا ہے۔







