امریکہ انتونیو گوتریش کی جاسوسی کرتا رہا، خفیہ اسناد منظر عام پر آ گئیں

شیعیت نیوز: سوشل میڈیا پر امریکی خفیہ اسناد گردش کر رہی ہیں جن کے مطابق امریکہ اقوام متحدہ چیف انتونیو گوتریش اور ان کی ایک معاون کی روس کی حمایت کے الزام میں جاسوسی کرتا رہا ہے۔
بین الاقوامی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فاش ہونے والی امریکی خفیہ اسناد سے پتہ چلتا ہے کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش روس مفادات کےلئے کام کر رہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عدالت کاشہید ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کے قاتل کوسزائے موت کا حکم
رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے میڈیا کو بتایا کہ امریکہ فاش ہونے والی ان اسناد کا پتہ چلائے کہ یہ فاش کیسے ہوئی ہیں، یہ بہت خطرناک معلومات ہیں جو فاش ہوئی ہیں۔
ہمیں نہیں معلوم کہ اس کا ذمہ دار کون ہے اور اس نے کس لئے یہ کام کیا ہے، اس حوالے سے ہم ابھی تحقیقات کر رہے ہیں، ہم اس معاملے کی تہہ تک پہنچنا چاہتےہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ کس نے اور کس مقصد کےلئے یہ کام کیا ہے۔
یاد رہے کہ آنلائن کھیل کھیلنے کے شوقین افراد کی ایک ویب سائیٹ ڈسکارڈ پر امریکی خفیہ اداروں کی حساس اسناد شائع کی گئیں تھیں جن کے مطابق یو این چیف کے علاوہ اپنے اتحادی ممالک کی بھی جاسوسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کینیڈا میں امام مہدیؑ اسلامک سینٹر پر حملہ
جان کربی کے مطابق امریکہ اپنے اتحادیوں سے رابطہ کر رہا ہے تاکہ فاش ہونے والی اطلاعات کے حوالے سے ان کے سوالوں کا جواب دیا جا سکے، ہمارے اتحادیوں کو معلوم ہے کہ ہم اس حوالےسے کتنا سنجیدہ ہیں۔
آنلائن گیمنگ پلیٹ فام پر فاش ہونے والی ان اسناد کو ویکی لیکس کے بعد امریکہ کی سب سے بڑی بدنامی قرار دیا جا رہا ہے۔