ایران

طاقت کا توازن صیہونی غاصب حکومت کے خلاف بدل گیا ہے، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ طاقت کا توازن صیہونی غاصب حکومت کے خلاف اور فلسطینی ملت کے حق میں مدت سے بدل گیا ہے، جبہہ مقاومت کی وحدت پہلے سے زیادہ قابل مشاہدہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کی وراثت مزاحمتی فورسز کو متحد کرنے اور انہیں پہلے سے زیادہ مسلح کرنے میں قابل مشاہدہ ہے۔

انہوں نے حماس کے وفد کی حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی تصویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ یقینا ان تصویروں میں غاصب صیہونی حکومت اور فلسطینی ملت کے لئے ایک الگ پیغام ہے، مدت ہوئی طاقت کا توازن غاصب حکومت کے خلاف اور فلسطینی ملت کے حق میں بدل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوم القدس کو ملک کے 1000 شہروں اور دیہاتوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، مرکز انتفاضہ و قدس

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ہونے والی سمجھوتے کے تحت ایران کا یہ فنی وفد آج ریاض پہنچ گیا جہاں سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ایرانی وفد دو گروہوں پر مشتمل ہے جو ریاض میں ایران کے سفارت خانے اور جدہ میں قونصل خانے اور اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کے مستقل دفتر کو بحال کرنے کے لئے ضروری ٹیکنیکل اقدامات انجام دے گا۔

ناصر کنعانی کے مطابق، رواں سال کے حج سے قبل سعودی عرب میں ایران کے نمائندہ دفاتر کو مکمل طور پر بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا وفد بھی ہفتے کے روز تہران پہنچا تھا ۔ یہ وفد سعودی قونصل خانے کے افتتاح کے لئے جمعرات کو مشہد روانہ ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ تہران اور ریاض نے سات سال بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے اور حالات معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں چین، عمان اور عراق نے ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button