ایران

عالمی برادری ظالم صہیونیوں کو مظالم سے روکنے میں کردار ادا کرے، ایرانی وزارت خارجہ

شیعیت نیوز: عالمی یوم القدس کے موقع پر ایرانی وزارت خارجہ کی طرف عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فلسطین کی حمایت اور ظالم صہیونیوں کو فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی یوم القدس کے حوالے سے ایران کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چالیس سال پہلے حضرت امام خمینی کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کے اعلان کے بعد آج فلسطین اور بیت المقدس عالم اسلام کے اتحاد دنیا کے مظلومین کے دفاع کا مظہر بن چکا ہے۔

اس دن فلسطینی قوم کی مظلومیت اور ان پر ہونے والے مظالم کی داستانیں اقوام عالم تک پہنچتی ہیں۔ عدالت اور آزادی کے طلبگار لاکھوں افراد فلسطینیوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں۔

بیان میں رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے فرمان کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ عالمی استکبار اور صہیونی عناصر مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو کم کرنے اور فراموشی کی نذر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، ایڈمرل سیاری

رواں سال میں صہیونی دہشت گرد افواج نے عورتوں اور بچوں سمیت سینکڑوں فلسطینی شہید کردیئے ہیں۔ مغربی ممالک اور انسانی حقوق کے نام نہاد ادارے صہیونیوں کے جرائم کے بارے میں شرمناک خاموشی کی وجہ سے دہشت گردی کے حامی بن چکے ہیں۔

گذشتہ ایام میں صہیونی غاصب افواج نے مسجد اقصی پر حملہ کرکے نمازیوں پر تشدد کیا اور درندگی کا ثبوت دے کر دنیا کو اپنا حقیقی چہرہ دکھادیا ہے۔

صہیونی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی وجہ سے عالم اسلام میں فلسطینی اقوام کے لئے حمایت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور فلسطین کی آزادی کا نعرہ پہلے سے زیادہ زور پکڑ رہا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ فلسطینی مقاومت کی حمایت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دنیا کی تمام حکومتوں اور اقوام کو دعوت دیتی ہے کہ ظالم صہیونیوں کو مظالم سے روکیں اور مشرق وسطی میں بدی کے اس مرکز کو جڑ سے ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔

وزارت خارجہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے عوام کی حمایت اور بیت المقدس اور دیگر شہروں میں ظالم صہیونیوں کے تجاوزات اور مظالم روکنے کے لئے اپنا فریضہ ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button