اہم ترین خبریںپاکستان

یوم علیؑ کے موقع پر ملک دشمنوں پر کڑی نگاہ رکھی جائےجو ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

شہادت حضرت علی السلام پر عالم اسلام سوگوار ہے۔

شیعیت نیوز: معروف عالم دین، خطیب اور رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام پر 21 رمضان کو نکلنے والے ماتمی جلوسوں اور سیکیورٹی کے معاملات کو سخت کیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ ملک دشمنوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے کیونکہ مسلمانوں کا مشترکہ دشمن ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ یہاں امن قائم ہو اور مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر آزادانہ ماحول میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین اور کشمیر کے مسئلے آج عالم اسلام کی پشت میں استبداد کا خنجر ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے مسلمانان پاکستان سے کہا کہ وہ شیر خدا علی مرتضیٰ علیہ السلام کی شہادت بھرپور طریقے سے منائیں اور مجالس اور ماتمی جلوسوں میں شریک ہوکر اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کریں تاکہ اسلام دشمن قوتیں دیکھ لیں کہ یہاں بسنے والے مسلمانوں میں کوئی تفریق نہیں اور ہم سب محمد (ص) و آل محمد (ع) کے پیروکار ہیں، شہادت حضرت علی السلام پر عالم اسلام سوگوار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button