یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ سے سعودی و عمانی وفد کی ملاقات

10 اپریل, 2023 19:18

شیعیت نیوز: گذشتہ روز اتوار کے دن صنعاء صدارتی محل میں یمنی سپریم پولیٹکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط سے عمانی و سعودی وفد نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مہدی المشاط نے یمن میں قیام امن اور ثالثی کے حوالے سے عمان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

مہدی المشاط نے یمنی عوام کی امنگوں کے مطابق آزادی و استحکام کے قیام کے لئے صنعاء کے منصفانہ اور باعزت ٹھوس موقف پر زور دیا۔

دوسری طرف سعودی وفد کے سربراہ نے بھی یمن میں امن و استحکام کے حوالے سے عمان کی کوششوں کو سراہا۔

اس ملاقات میں یمن کی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ محمد عبدالسلام کے علاوہ دیگر حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس سے پہلے انصار الله کے پولیٹیکل ایڈوائزر محمد البخیتی نے کہا کہ صنعاء میں جاری مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، لیکن واضح طور پر خطے میں امن کی فضاء بحال ہونے پر اچھی امید رکھی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی ریاست کی تباہی کے آثار واضح ہورہے ہیں، صدر ابراہیم ریئسی

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریاض اور صنعاء کے درمیان آبرومندانہ امن کا حصول دونوں فریقین کی کامیابی ہے۔

دونوں فریقین کو کوشش کرنی چاہیئے کہ پرانے زخموں کو بھول جائیں اور امن و استحکام کے تحفظ کی خاطر میڈیا کو کنٹرول کریں، تاکہ دونوں حکومتیں ماضی کے تجربے کو بدلتے ہوئے نئے دور کا آغاز کریں۔

دوسری جانب یمنی مجاہدین گروپ کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب نے ایک درجن سے زائد حوثی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ رہائی ایسے وقت کی گئی جب عمانی حکام یمن کے دارالحکومت صنعا پہنچے ہیں۔

یمن کے برسوں سے جاری تنازع کو ختم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کے تناظر میں رہائی کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔

قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت کے انچارج حوثی عہدیدار عبدالقادر المرتضیٰ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 13 حوثی قیدی صنعا پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو ایک سعودی قیدی کے بدلے رہا کیا گیا ہے جسے حوثیوں نے پہلے رہا کیا تھا لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ سعودی قیدی کو کب رہا کیا۔

4:31 شام مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔