ایران

صہیونی ریاست کی تباہی کے آثار واضح ہورہے ہیں، صدر ابراہیم ریئسی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم ریئسی نے شام کے ہم منصب بشار الاسد سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

اس موقع پر صدر ابراہیم ریئسی نے عالمی مقاومت کا مستقبل روشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے انسانیت سوز جرائم غاصب ریاست کی کمزوری اور مقاومت کے لئے خوش آئند ہے۔

انہوں نے شام کی خودمختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا حوصلے کے ساتھ مقابلہ ہی ملکی سلامتی کا ضامن ہے۔

گفتگو کے دوران صدر بشار الاسد نے کہا کہ عالمی نظام بدل رہا ہے جس میں استکبار اور صہیونی ریاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ غاصب صہیونیوں کے مظالم دلیل ہیں کہ اسرائیل کا وجود خطرے سے دوچار ہے۔

انہوں نے غیر منصفانہ عالمی پابندیوں کے خلاف ایران کی استقامت کو دوسرے ممالک کے لئے بھی مشعل راہ قرار دیا۔ صہیونی معاشرے کا اندرونی سطح پر بحران سے دوچار ہونا فلسطینیوں کے عزم اور حوصلے کی دلیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ مغربی ایشیائی خطے کے لوگوں کی مرضی کے خلاف آگے بڑھ رہا ہے، ناصر کنعانی

دوسری جانب ایرانی صدر مملکت ابراہیم رئیسی نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال سے دس لاکھ سے زیادہ مریضوں کے علاج میں کامیابی اور ایرانی سائنسدانوں کی 150 سے زیادہ سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کا حوالہ دیا اور کہا ہے کہ پابندیوں کے حالات کے درمیان ایٹمی صنعتوں کا میدان دشمن کی طرف سے مسلط کردہ ظلم ایرانی عوام کے فخر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم ریئسی نے اتوار کے روز ایٹمی صنعت کے قومی دن کی مناسبت سے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونیوں کے حالیہ جرائم کی مذمت کی۔ فلسطین کے مظلوم عوام کے دفاع اور صیہونی ان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے وحشیانہ قتل عام کے خاتمے کے لیے عالم اسلام کے ممالک کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر ریئسی نے کہا کہ آزاد عوام بین الاقوامی سطح کی یاد منانے کے لیے اٹھیں گے۔ اس سال یوم قدس زیادہ فخر اور ہم آہنگی کے ساتھ منایا جائے گا اور مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونیت کی ہستی کے قتل عام کی مذمت متحد آواز اور متحد دل کے ساتھ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button