آئی ایس او کی جانب سے ہنگو میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیراہتمام منشیات کے خلاف ہنگو کے علاقہ ابراھیم زئی میں آگاہی مہم کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں علمائے کرام، نوجوانوں سمیت لوگ کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ایام علیؑ اور یوم القدس کی اجتماعات کو فل پروف سیکورٹی فراہم کرے، علامہ اقتدار حسین نقوی
اس موقع پر علامہ سید باقر حسین شیرازی، علامہ رشید رضا محمدی، علامہ مہدی غلام حیدری و دیگر مشران نے منشیات کیخلاف امامیہ جوانوں کی اس مہم کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یقین دہانی کروائی کہ علاقے کے جوانوں کو اس لعنت سے بچانے کے سلسلے میں امامیہ جوانوں کے ساتھ ہر اقدام میں بھرپور ساتھ دینگے۔







