مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے ترجمان کا صہیونیوں کو انتباہ

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے ترجمان ابومجاہد نے کہا ہے کہ اگر صہیونی، غزہ سے مزاحمتی قوتوں کی جانب سے داغے گئے میزائلوں سے متوجہ نہیں ہوئے ہیں تو آنے والے گھنٹوں میں ان کی طرف مزید میزائلوں کو روانہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے ترجمان ابومجاہد نے المیادین نیٹ ورک کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ اگر صہیونی، غزہ سے مزاحمتی قوتوں کی جانب سے داغے گئے میزائلوں سے متوجہ نہیں ہوئے ہیں تو آنے والے گھنٹوں میں ان کی طرف مزید میزائلوں کو روانہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سنگین جرم کا ضرور جواب دیا جائے گا اور جو بھی فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی تیاری کا اندازہ لگانا چاہتا ہے اسے بتانا چاہتا ہوں کہ یہ افواج اپنی پوری طاقت اور تیاری سے میدان میں حاضر ہیں۔

ابو مجاہد نے واضح کیا کہ یہ حقیقت ہے کہ مزاحمتی گروہوں کی جانب سے غزہ سے دشمن کے ٹھکانوں پر راکٹ حملے کی ذمہ داری سرکاری طور پر قبول کرنا صہیونی دشمن کے لیے ایک انتباہی پیغام ہے۔

واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز اور ناصر صلاح الدین بٹالین نے عسقلان شہر پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالم دنیا غاصب اور وحشی حکومت کا مقابلہ کرنے میں فلسطینیوں کا ساتھ دیں، انصار اللہ

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مزاحمتی قوتوں کا یہ حملہ، گذشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی پٹی کے شمال، جنوب اور مرکز کے علاقوں پر صہیونی حکومت کے فضائی اور توپخانے کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کل منگل کے روز اسرائیلی فوج نے وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے نعلن میں شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض نے قصبے میں قابض صیہونی ریاست سے تعلق رکھنے والے فوجی پوائنٹ کو توسیع دینے کی آڑ میں شہریوں کی 20 دونم اراضی ضبط کر لی۔

اسرائیلی قابض حکام اور آباد کاروں نے مارچ کے مہینے میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک پر 436 سے زائد حملے کیے ہیں۔

فلسطین کے دفاع اراضی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خلاف ورزیوں میں براہ راست حملہ، توڑ پھوڑ اور زمین میں بلڈوزر چلانا ، درختوں کو اکھاڑنا اور املاک پر قبضہ کرنا، بندشیں اور رکاوٹیں اور شہریوں کو جسمانی اور تشدد کا نشانہ بنانا شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button