لبنان

حزب اللہ لبنان نے انڈونیشیا کے صیہونی حکومت مخالف اقدام کو سراہا

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان نے انڈونیشیا کے اُس اقدام کی تعریف کی ہے جس میں انڈونیشیا نے اگلے ماہ ہونے والے انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ میں صیہونی ٹیم کی مخالفت کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے انڈونیشیا کی جانب سے انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ میں صیہونی ٹیم کی شرکت کی مخالفت پر اسکی قدردانی کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کر کے بالی کے گورنر، علما اور دیگر تنظیموں کی جانب سے غاصب صیہونی ریاست کے ساتھ سمجھوتہ نہ کرنے اور ایک شرافت مندانہ قدم اٹھانے پر تعریف کی۔

حزب اللہ نے اسی طرح لبنانی اتھلیٹ کے اقدام کی بھی تعریف کی جس میں اُس نے اپنے گروپ میں صیہونی اتھلیٹ کی موجودگی پر مقابلے سے دست برداری کا اعلان کر دیا تھا۔ حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ عرب اور اسلامی اقوام کی جانب سے یہ اقدام ان کی بیداری کا ثبوت ہے۔

انڈونیشیا کو انڈر 20 فٹ بال مقابلوں کی میزبانی کرنا تھی لیکن جزیرہ بالی کے گورنر نے صیہونی ٹیم کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے نتیجے میں انڈونیشیا کے فٹ بال فیڈریشن نے قرعہ اندازی کا عمل منسوخ کر دیا اور فیفا نے ٹورنامنٹ کی میزبانی انڈونیشیا سے واپس لے لی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ سے نمازیوں کو القبلی باہر نکال دیا، معتکفین پر تشدد

دوسری جانب حزب اللہ کے جوان ہاتھوں میں لبنان اور فلسطینی پرچم لئے ہوئے صہیونی حکام کو دھمکی دے رہے ہیں کہ مکڑی کے جالے سے بھی کمزور صہیونی ریاست صفحہ ہستی سے جلد مٹ جائے گی اور فلسطین کا وجود برقرار اور ثابت رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق المیادین نے صہیونی ٹی وی چینل i24 کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے غاصب صہیونی حکام کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے۔مقبوضہ علاقوں میں جاری کشیدگی کے دوران اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے سے صہیونی حکام کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق عبرانی زبان میں جاری ہونے والی اس ویڈیو میں حزب اللہ کے جوان ہاتھوں میں لبنان اور فلسطینی پرچم لئے ہوئے صہیونی حکام کو دھمکی دے رہے ہیں کہ مکڑی کے جالے سے بھی کمزور صہیونی ریاست صفحہ ہستی سے جلد مٹ جائے گی اور فلسطین کا وجود برقرار اور ثابت رہے گا۔ مقاومتی جوان تمہاری تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کا اچانک حملہ تمہارے لئے حیران کن ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button