دنیا

روس نے نیٹو ممالک کی سرحد کے پاس اپنے ٹیکٹیکل نیوکلئیر ہتھیار تعینات کرنے کا اعلان کیا

شیعیت نیوز: روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں آتی شدت کے درمیان بلاروس میں موجود روس کے سفیر نے کہا ہے کہ ماسکو بلاروس میں نیٹو ممالک کی سرحد کے پاس اپنے ٹیکٹیکل نیوکلئیر ہتھیار تعینات کرنے جا رہا ہے۔

ایسوشی ایٹڈ پرس کی رپورٹ کے مطابق بلاروس میں روس کے سفیر بوریس گریزلوف نے بلاروس میں نیٹو ممالک کی سرحد کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کی تعیناتی کی بات ایسے وقت کی ہے جب روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے حالیہ دنوں میں بلاروس میں ٹیکٹیکل نیوکلئیر ہتھیار نصب کرنے کی بات کی تھی۔

پوتین نے کہا تھا کہ بلاروس کے اندر نیوکلئیر ہتھیار رکھنے کے گودام جولائی تک تعمیر ہو جائیں گے اور اس کے علاوہ روس بلاروس فضائیہ کی مدد بھی کرے گا تاکہ اس کے جنگی طیارے ایٹمی ہتھیار لے جانے کے قابل ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ بحری مشقوں پر شمالی کوریا کا رد عمل

دوسری جانب روس آج سے ایک ماہ کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے گردشی صدارتی عہدہ سنبھال لے گا۔

سلامتی کونسل کی روسی صدارتی عہدے کے دوران اسلحے کی برآمدات اور مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خطرات پر بات کی جائے گی۔

یہ بھی توقع ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سلامتی کونسل کے بعض اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے اعلان کیا تھا کہ اپریل میں یوکرین کے حوالے سے کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوگا تاہم اس حوالے سے اسی ماہ میں نشستیں منعقد ہوسکتی ہیں۔

6 اپریل کو یوکرین میں روسی فوجی آپریشن زون سے بچوں کو نکالنے کے حوالے سے ایک غیر رسمی اجلاس ہونے والا ہے۔

لاوروف 25 اپریل کو مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل کے تعلق سے وزارتی سطح پر ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button