الخلیل کے بیت امر میں فدائی حملے میں مزاحمت کار شہید، تین یہودی آباد کار زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج اور ایمبولینس سروسز ذرائع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل کے شمالی گاؤں بیت امر کے قریب تین اسرائیلی گاڑی تلے روندنے کی ایک کارروائی میں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
الخلیل کے علاقے بیت امر میں اسرائیلی فوج نے کار تلے روندنے کی ناکام کوشش کرنے والے حملہ آور کار ڈرائیور کو گولی مار دی ہے۔ حملہ آور کا نام محمد رائد نایف برادعیہ بتایا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کے بہ قول ایک ’’دہشت گرد‘‘ نے بلدیہ بیت عمر میں اپنی گاڑی تلے تین اسرائیلیوں کو کچلنے کی ناکام کوشش کی۔
اس سے قبل حملہ آور کی یہ کوشش کامیاب ہوتی، اسرائیلی فوجیوں نے حملہ آور پر فائر کھول دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا، تاہم فوج کے ترجمان نے بعد میں فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حملہ آور زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان خالد العصیبی شہید
دوسری جانب فلسطین کی مقاومتی تحریکوں جہاد اسلامی اور حماس نے گذذشتہ شب الخلیل میں ہونے والے فدائی حملے کا خیر مقدم کیا۔ اس حملے میں تین صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔ جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
مذکورہ مقاومتی فورسز نے اس کارروائی کو فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جرائم کا فطرتی جواب قرار دیا۔ اس حوالے سے جہاد اسلامی کے ترجمان طارق عز الدین نے کہا کہ یہ فدائی کارروائی فلسطینی نوجوان محمد العصیبی کی شہادت اور مسجد اقصیٰ پر حملے کا فطری ردعمل ہے۔
انہوں نے اس امر کی جانب زور دے کر کہا کہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر قابضین کے روا رکھے گئے جرائم کا حساب لیا جائے گا۔
جہاد اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ کہ مقبوضہ قدس اور مسجد اقصیٰ پر اپنے منصوبوں کی تکمیل کے لئے صیہونی کوششیں فلسطینی مقاومتی حملوں سے ناگزیر ہو جائیں گی۔ جنین بریگیڈ سارے مغربی کنارے میں موجود ہے، جو قابض صیہونیوں کے گلے میں ہڈی کی طرح پھنس چکی ہے۔
حماس نے بھی اس فدائی حملے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ الخلیل میں ہونے والا حملہ صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب ہے۔