اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان خالد العصیبی شہید

شیعیت نیوز: ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان خالد العصیبی شہید ہوگیا۔

ہفتے اور اتوارکی درمیانی رات قابض فوج کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ کے اطراف کو گھیڑے میں لے لیا۔ اس دوران باب السلسلہ کے قریب اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 26 سالہ محمد خالد العصیبی کے نام سے کی گئی ہے۔ شہید ہونے والے نوجوان کا تعلق مقبوضہ جزیرہ نما النقب کے گاؤں حورہ سے تھا۔

فلسطینی نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ نوجوان کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان اور ایک اسرائیلی فوجی کے درمیہان ہاتھا پائی ہوئی۔ اس دوران فلسطینی نوجوان خالد العصیبی نے قابض فوجی اہلکار پرحملے کی کوشش کی جس کے جواب میں اسے گولی مار کرد قتل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : نبیل ابوردینہ کی مسجد الاقصیٰ میں صیہونی حکومت کے اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت

درایں اثناء اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مسجد اقصیٰ کے قریب آنے والے ایک نوجوان کو دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید کیا ہے۔

فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی نے صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی مذمت کی۔ جہاد اسلامی نے فلسطینی عوام سے اسرائیلی جرائم کے خلاف مقاومت جاری رکھنے پر زور دیا۔

جہاد اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے سامنے ’’باب السلسلہ‘‘ پر فلسطینی نوجوان ڈاکٹر محمد خالد العصیبی کا قتل ایک خطرناک عمل ہے، جس کا مقصد اس مقدس مقام پر عبادت کرنے والوں اور نمازیوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔

اسلامک فرنٹ نے کہا کہ یہ جرم قابض دہشت گرد قوتوں کی نفرت اور نسل پرستی کو ظاہر کرتا ہے، جو مسجد اقصیٰ میں لاکھوں نمازیوں کی موجودگی سے مشتعل تھے۔

جہاد اسلامی نے صیہونی حکومت کو ان جرائم کا ذمہ دار قرار دیا اور اس امر کی جانب زور دیا کہ فلسطینی مقاومت کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

جہاد اسلامی نے صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئے وحشیانہ جرائم پر فلسطینی عوام سے مقاومتی سرگرمیوں میں تیزی لانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button