مشرق وسطی

اسرائیل کے فاشسٹ حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، شامی وزارت خارجہ

شیعیت نیوز: شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک پر صیہونی طیاروں کے حملوں کو دہشت گردانہ قرار دیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم ان فاشسٹ حملوں سے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔

شامی فارن افئیرز نے حال ہی ہونے والے صیہونی فاشسٹ حملوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ شام پر مسلسل صیہونی حملے تل ابیب اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان ہم آہنگی کی نشان دہی کرتے ہیں، جن کا مقصد شام میں بحران کو طول دینا ہے۔

مذکورہ وزارت نے اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ اسرائیل دمشق کے خلاف اپنی جنگی اور مجرمانہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

صیہونی جنگی طیارے ’’الدانہ‘‘ میں ہماری فوج کے ساتھ متصادم دہشت گرد گروہوں سے ہم آہنگی کرکے حملے کر رہے ہیں اور نئے وحشیانہ جرائم رقم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیا شام میں حزب اللہ لبنان کے کمانڈر شہید ہوا ہے؟

اس تمام جارحیت پر دمشق حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ متواتر حملے اسرائیلی دہشت گردوں اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے درمیان قریبی ہم آہنگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ بلاشبہ ان کا ہدف شام کے بحران کو طول دینا اور اس ملک کی صلاحیتوں کو ناکارہ بنانا ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ شام اس بات کی تائید کرتا ہے کہ اپنی عوام کی خواہشات کی تکمیل، شامی فضائی و زمینی حدود کی سلامتی کے لئے ان تمام چیلینجز اور فاشسٹ حملوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح شامی وزارت اطلاعات نے اس بات کی تصدیق کی کہ دارالحکومت دمشق اور اس کے اطراف میں کچھ دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی ائیر ڈیفنس سسٹم، دشمن کے بعض میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

اسی حوالے سے المیادین نیوز نیٹ ورک نے رپورٹ دی کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے چوبیس گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ دمشق کے جنوب میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button