یمن

یمن، صوبہ صعدا پر سعودی فوج کے حملے میں 6 یمنی زخمی اور شہید

شیعیت نیوز: یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ صعدا پر جارح سعودی اتحاد کے تازہ حملے میں چھے یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوج نے یمن کے شمالی صوبہ صعدا کے سرحدی علاقے "شدا” پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 عام شہری شہید اور 3 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمنی ذرائع نے کچھ دن پہلے بھی سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحدی علاقوں پر سعودی فوج کے حملوں کے نتیجے میں متعدد یمنیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

سعودی فوج نے منبہ شہر کے علاقے شدا میں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 3 یمنی شہری شہید جبکہ دیگر 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام کا ایئرڈیفنس متحرک، دمشق پر صیہونی میزائلی حملہ ناکام

دوسری جانب یمنی ذرائع ابلاغ نے صوبہ صعدا کے علاقے شدا میں سعودی توپ خانے کے حملے میں ایک یمنی شہری کی شہادت کی خبر دی ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی توپ خانے نے یمن کے صوبے صعدا کے سرحدی علاقے شدا میں حملہ کرکے ایک یمنی شہری کو شہید کر دیا۔

یمنی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سعودی اتحاد نے مغربی ساحل کے علاقے میں 77 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یمنی حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ 8 سال میں امریکی سعودی اتحاد نے 2000 سے زیادہ ماہی گیروں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے اور ان میں سے 491 ماہی گیر جاں بحق بحق ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے آٹھ سال قبل امریکہ کی جانب سے ہری جھنڈی دکھا دئے جانے کے بعد عرب خطے کے سب سے غریب ملک یمن پر چڑھائی کر دی تھی تاہم یمنی انفرااسٹرکچر کی تباہی اور ہزاروں یمنی شہریوں کو شہید کرنے کے باوجود سعودی اتحاد یمن میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button