دنیا

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن ترکیہ کا دورہ کر سکتے ہیں، ترک صدر اردوغان

شیعیت نیوز: ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن 27 اپریل ترکیہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہےکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن 27 اپریل ترکیہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نجی ترک ٹی وی پر گفتگو کے دوران یہ بات کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں آئندہ ماہ 27 اپریل کو جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح ہونا ہے۔

ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر ممکن ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ترکیہ آئیں یا پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں آن لائن شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ہم شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی عرب کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، الانصاری

دوسری جانب ترکیہ میں صدارتی امیدواری کے لیے دستخط جمع کرنے کے وقت کے اختتام کے بعد 4 افراد کو اہل قرار دیا گیا ہے۔

ترکیہ میں صدارتی امیدواری کے لیے دستخط جمع کرنے کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی اس ملک کے 4 صدارتی امیدواروں کا نام سامنے آ گیا ہے۔

رجب طب اردوغان، کمال کلیچدار اوغلو، محرم انیجہ اور سینان اوغان وہ 4 امیدوار ہیں جنہوں نے صدارتی امیدواری کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

دوغو پرینچک کو صرف 27 ہزار دستخط ملے اور وہ صدارتی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکے۔

یہ ان افراد یا تحریکوں کے دستخط جمع کرنے کا عمل ہے جو پارلیمنٹ میں موجود نہیں تھے اور معاشرے کے لئے ان کی اہمیت معلوم نہیں ہے۔

ترکیہ کے صدارتی انتخابات اس ملک میں 24 مئی کو پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ہی ہوں گے۔

اصل مقابلہ موجودہ صدر رجب طیب اردوغان اور 6 رکنی اپوزیشن اتحاد کے امیدوار کمال کلیچدار اوغلو کے درمیان ہے، جو پولز کے مطابق اردوغان سے آگے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button