اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی گاؤں حوارہ میں فائرنگ سے دو اسرائیلی فوجی زخمی

شیعیت نیوز: مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع گاؤں حوارہ میں ایک مشتبہ فلسطینی شخص نے فائرنگ کرکے دو اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں مجروحین یہودی ہیں۔ فلسطینی حکام نے فوری طور پراس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ وہ گولی چلانے والے مشتبہ شخص کا تعاقب کر رہی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ ایک گاڑی سے کی گئی۔ زخمی ہونے والے دو اسرائیلی فوجیوں میں سے ایک ایک کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی چینل 12 کے مطابق واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے حملہ آوروں کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ بہ حفاظت موقع سے فرار ہوگئے۔

گذشتہ ایک ماہ کے دوران میں گاؤں حوارہ اور اس کے آس پاس کے علاقے میں فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔اس سے مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان میں تشدد میں مزید اضافے کا خدشہ پیداہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کے خلاف احتجاج، اسرائیلی فوج کے 200 پائلٹوں اور 100 ڈاکٹروں کا استعفیٰ

دوسری جانب بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہوئے صیہونی فوجیوں نے اعتکاف میں بیٹھے دعا و عبادات مٰیں مشغول افراد پر وحشیایہ حملہ کر دیا اور ان میں سے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شدت پسند صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو اور اس کے داخلی سیکورٹی کے ظالم وزیر ایتامار بن گویر کی شہ پر صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں ماہ مبارک رمضان میں اعتکاف میں بیٹھے افراد پر وحشیانہ حملہ کر دیا۔

صیہونی فوج نے ان افراد کو بہانہ بنا کر غیر قانونی طور پر گرفتار کیا اور مسجد میں گھس کر مسجد کی بے حرمتی بھی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اپنے مظالم چھپانے کےلئے مسجد میں موجود افراد کے موبائل فون ضبط کر لئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صیہونی جنایت کار ہفتہ کے دن اجتماعی طور پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کےلئے آج ہفتہ کے دن مسجد میں گھسنا چاہتے ہیں اور یہ سب بے حرمتی کے لئے ماحول بنانے کی گرفتاریاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button